تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

محوِ حیرت ہوں۔

Articles , Snippets , / Sunday, May 12th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!دنیا تو حیرت کدہ ہے۔اس کے جلوؤں کی رعنائیوں میں قوس و قزح کے رنگ اور دلکشی کے اعجاز ہیں۔اقبالؒ تو ایسے شاعر ہیں جنہوں نے کائنات کی خوب صورتی پر اس قدر بات کہ دی کہ انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے
میری مشاطگی کی کیا ضرورت ہے حسن معنی کو
فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی
گویا بہت خوب صورتی سے کائنات کے جلوؤں کی بات بیان کر دی۔اسی بات پر کالم لکھنا پسند کیا کیونکہ بقول شاعر:.
آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آسکتا نہیں
محوِ حیرت ہوں یہ دنیا کیا سے کیا ہو جاۓ گی
کائنات کی خوبصورتی کس قدر حسن وجمال کی تصویر کے طور پر موجود ہے اور انسان کو غوروفکر کی دعوت بھی دیتی ہے۔لیکن انسان جب ماحولیاتی آلودگی سے اس کی خوب صورتی کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایٹم بم کی ایجاد سے انسانیت کی مثال تو ایسی ہے جیسے بارود کے ڈھیر پر بیٹھی انسانیت خوش فہمی کا شکار ہے۔دوسری جنگ عظیم میں جب سرزمین جاپان پر دو ایٹم بم گراۓ گۓ تھے تو حیرت کی انتہا نہ رہی کہ انسان بھی انسانیت سوز واقعات کا مرتکب ہو سکتا ہے اسی تناظر میں یہ بات کہتے لکھاری اورمؤرخ کو لکھنا پڑتا ہے کہ محوِ حیرت ہوں۔۔یہ حقیقت تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ تاریخ کے دریچوں میں جھانک کر دیکھیں تو بے شمار واقعات ایسے ہوۓ جن سے عقل حیران رہتی ہے ۔اور عصر حاضر کا انسان تو تسخیر کائنات کے لیے ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے لیے کوشاں ہے۔لیکن احساس لفظ کی اہمیت سے بے خبر ہے۔عالم اسلام میں اتفاق اوراتحاد کی ضرورت کیوں محسوس نہیں ہو رہی۔اس منظرنامہ میں بھی غوروفکر کی ضرورت ہے۔ورنہ حیرت کی دنیا میں اور بھی اضافہ ہو گا اور انسان یہ بات ضرور کہنے پر مجبور ہو گا کہ محوِ حیرت ہوں۔۔۔۔انسان کتنا ہی طاقتور بن کر زندہ رہنے کا تسلسل جاری رکھے اور تیاریاں جاری رکھے اسے یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ کائنات کابادشاہ صرف اور صرف ایک ذات ہے-انسان کویہ بات یاد رہنی چاہیے کہ اللہ کی قدرتی کا بہترین انداز اور راستہ عاجزی ہے اس ضمن میں یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ اللہ کی کتاب مخزن علم ہے اور اس میں انسان سے اللہ کریم نے بہت احسن انداز سے خطاب فرمایا ہے یقینی طور پر انسان کہتا ہے محوحیرت ہوں کہ رب کریم کی عظمت کی نشانیاں کتنی عظیم ہیں۔ان سے اگر انسان استفادہ نہیں کرتا تو سواۓ پچھتاوے کے کچھ نہیں ملتا وقت کا تقاضا یہی ہے انسان کو دنیا میں اپنے کردار کو زندہ رکھنا ہے۔زندگی تو فانی ہے گزر جاۓ گی لیکن عصرِ نو کے انسان کی دنیا میں عیش و نشاط بھری زندگی دیکھ کر یہ خیال ضرور جی میں پیدا ہوتا ہے کہ محوِ حیرت ہوں۔۔اصل تو مقام زندگی اور شوق زندگی کے آئینہ میں اپنی تصویر دیکھنا ہے کہ آخر جس مقصد کی خاطر تخلیق ہوئی وہ کس قدر پورا ہوا۔علم چونکہ ایک لازوال دولت ہے اسی پرنوعِ انسان کی کامیابی کا انحصار بھی ہے۔علم محمود ہی تو اصل رہنمائی کی دولت سے مالامال کرتا ہے محوِ حیرت ہوں کہ عصر نو کا انسان عصری علوم سے استفادہ کرنا تو چاہتا ہے لیکن اصل ماخذ علم و عرفان کی تجلیات سے محروم ہے۔بقول شاعر:.
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے
تمھاری داستان تک نہ ہو گی داستانوں میں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International