Today ePaper
Rahbar e Kisan International

مزاحیہ غزل 😎

Poetry - سُخن ریزے , / Sunday, January 22nd, 2023

شوہری پیار کا مزہ لیجے
اپنے لاچار کا مزہ لیجے

زور سے اپنے سر کو ٹکرا کر
ان کی دیوار کا مزہ لیجے

کھائیے اس پہ رکھ کے بریانی
تازہ اخبار کا مزہ لیجے

ہر الکشن میں باندھیے سر پر
اُن کی شلوار کا مزہ لیجے

موٹی عورت سے کیجئے شادی
ایک میں چار کا مزہ لیجے

جھوٹا دکھڑا بیان کر کر کے
فکرِ غم خوار کا مزہ لیجے

شرط کوئی لگا کے بیوی سے
جیت کر ہار کا مزہ لیجے

عقدِ دلبر کرا کے دوست کے ساتھ
حرفِ ایثار کا مزہ لیجے

بے ضرورت ہی ایک درجن جانچ
اپنے بیمار کا مزہ لیجیے

مکّھیوں کی طرح نفاست سے
ان کے رخسار کا مزہ لیجے

پیجئے روز روح افزا اور
روز افطار کا مزہ لیجے

دوسروں کی نظر سے بھی بڑھ کر
اپنے اشعار کا مزہ لیجے

روز بے کار گھوم کر راغبؔ
یار کی کار کا مزہ لیجے

افتخار راغبؔ
دوحہ قطر
🤣🙂😃😄🙂😂😁


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International