تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

مزدوروں کا عالمی دن

Articles , / Tuesday, April 30th, 2024

زینت اشرف
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات
یکم مئی، جسے یوم مزدور یا مزدوروں کا عالمی دن بھی کہا جاتا ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک میں عام تعطیل ہے۔ یہ محنت کش طبقے اور مزدور تحریکوں کو عزت دینے اور مزدوروں کی شراکت اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں، یکم مئی کو قومی تعطیل ہوتی ہے، اور اسے ریلیوں، مظاہروں اور دیگر تقریبات کے ساتھ منایا جاتا ہے تاکہ مزدوروں کے حقوق، کام کے بہتر حالات، اور زیادہ اجرت کا مطالبہ کیا جا سکے۔
اس دن کو منانے کے مقاصد یہ ییں
1. محنت کش طبقے اور مزدور تحریکوں کو عزت دیتا ہے۔
2.کارکنوں کی شراکت اور کامیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔
3. پاکستان اور بہت سے دوسرے ممالک میں قومی تعطیل
4. ریلیوں، احتجاج، اور دیگر تقریبات کے ساتھ نشان زد
5.کارکنوں کے حقوق، کام کے بہتر حالات، اور زیادہ اجرت کا مطالبہ کرنا ہے۔اب اگر تاریخ پر نظر دہرائی جائے تو ہمیں 1مئی کا واقعہ پتہ چلتا ہے۔

شگاگو میں یکم مئی 1886 کا ایک خوشگوار دن تھا ۔ برف پگھل چکی ہے اور ہر سو بہار کی خوبصورتی چھائی ہوئی تھی ۔ یہ کوئی عام دن نہیں تھا ۔ قدیم دور سے ہی اس دن کو یوم بہار کے طور پر منایا جاتا تھا ۔ اس دن کی اپنی ایک تاریخ ہے جس پر انسائیکلو پیڈیاز کے صفحے در صفحے بھرے ہوئے ہیں ۔ مگر آج کا دن شگاگو کی آبادی کے لئے ایک اور طرح سے بھی الگ ہے کہ بائیں بازو کی مزدور تنظیموں نے ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے ۔ تقریبا ایک لاکھ مزدور جو کہ شگاگو کی کل آبادی کا تقریبا ایک چوتھائی ہیں ، اپنے حقوق کو منوانے کے لیے شہر کے مرکزی چوک میں جمع ہیں ۔ ان مظاہرین کا دھرنا اور احتجاج 3 مئی تک جاری رہا ۔ اس کے بعد وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔ تین دن تک جاری یہ دھرنا و احتجاج انتہائی پرامن تھا اور ایک بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا ۔ رہنما اس احتجاج کو باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کرکے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے تھے ۔ اسٹیج کو لپیٹنے کا مرحلہ جاری تھا جس کے لئے ایک لاکھ مظاہرین میں سے سے صرف چند سو مزدوروں کی تعداد وہاں موجود تھی کہ کسی شر پسند نے وہاں پر موجود پولیس پر پتھراوکرکے اسے مشتعل کردیا ۔ اس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے جواب میں اگلے دن پھر احتجاج کی کال دی گئی ۔ اس میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور شریک ہوئے۔ اس روز پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر ہونے کو کہا ۔ جس کے جواب میں کسی شرپسند نے پولیس پر ایک دستی بم پھینک دیا ۔ جس سے ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ اس کے بعد پھر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ اب کی مرتبہ احتجاجی مظاہرین بھی تیاری کرکے آئے تھے اور انہوں نے بھی پولیس پر فائرنگ شروع کردی ۔ 4 مئی کو پیش آنے والے اس واقعہ میں سات مزید پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے بھی ایک درجن سے زائد مظاہرین مارے گئے ۔ اس کے بعد پورے شہر میں کریک ڈاون کا عمل شروع ہوگیا ۔
یہ ہے وہ واقعہ جس کی یاد میں ہر سال پوری دنیا میں یکم مئی کو یوم مزدور منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر دنیا بھر کے اکثر ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے ۔ یوم مزدور کی تقریبات کا آغاز عام طور پر 30 اپریل کی رات سے ہی ہوجاتا ہے ۔
اس شہر میں مزدور جیسا دربدر کوئی نہیں
جس نے سب کے گھر بنائے اس کا کوئی گھر نہیں


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International