تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار

Articles , / Sunday, October 6th, 2024

نام: ام حبیبہ اصغر(سیالکوٹ)

استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے۔ حصول علم کا آسان ذریعہ استاد ہی ہے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں استاد بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ استاد ایک چراغ کی مانند ہے جو اپنی روشنی سے معاشرے کے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔ استاد روحانی باپ ہوتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں استاد بنیادی اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ استاد معاشرے کے عمدہ کردار اور اقدار کا نگہبان ہوتا ہے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اگر استاد سے ذرہ برابر بھی چوک ہو جاۓ تو معاشرے کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔ استاد کی ہی کوکھ سے دوسرے پیشے جنم لیتے ہیں۔ ایک استاد ہی وکیل، جج، انجنئیر، فوج اور سیاست وغیرہ جیسے پیشے جنم دیتا ہیں۔ ایک استاد اپنے باغ یعنی شاگردوں کی تربیت اور حفاظت کرنے اور اس کو پروان چڑھانے میں اس قدر مگن ہوتا ہے جس طرح ایک باغبان اپنے پیڑو پودوں کی حفاظت و نگہداشت کرتا ہے۔ علم ہی انسان کو جانوروں سے ممتاز کرتا ہے شاید اسی وجہ سے استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ والدین کے بعد اساتذہ کی عزت و احترام کرنا ہم پر فرض ہے۔ اساتد وہ پیشہ ہے جس کی نہ صرف اسلام میں بلکہ دنیا کے ہر مذہب اور ہر مقام پر قدر کی جاتی ہے۔ والدین بچے کو آسمان سے زمین پر لاتے ہیں جبکہ ایک استاد بچے کو زمین سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔ والدین بچے کی جسمانی پرورش کرتے ہیں جبکہ استاد بچے کی روحانی تربیت کرتا ہے۔ استاد کا بنیادی اور اہم کام انسان سازی ہوتا ہے۔ چونکہ استاد نئی نسل کی تعمیر کرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ استاد پہلے اپنی شخصیت کی تعمیر کرے۔ استاد خوش گفتار، بلند کردار، ملنسار، اعلیٰ اخلاق، نرم مزاج، ہمدرد، رہنما اور غمگسار ہونا چاہیے۔ کیونکہ اگر استاد بہترین شخصیت کا حامل ہو گا تو ہی وہ اپنے اندر کی خصوصیات سے اپنے شاگردوں کو بھی خوبصورت اور بہترین افراد بنا سکے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International