Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ملازمت سے ریٹائرمنٹ ایک تلخ حقیقت

Articles , Snippets , / Monday, November 24th, 2025

rki.news

ملازمت پیشہ لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ ریٹائرمنٹ سے بعد کے پسِ منظر کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں تاکہ بڑھاپے میں کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ پرانے زمانے میں نوجوان اپنے بزرگوں کی خدمات کو اپنا اولین فرض اور اعزاز سمجھتے تھے لیکن موجودہ دور کی ضروریات، مصروفیات اور مختلف مسائل کی وجہ سے آج کل کے اکثر نوجوانوں کو اپنے بیوی بچوں کی دیکھ بھال اور اُن کی ضروریات پوری کرنے سے ہی فرصت نہیں جس کی وجہ سے عموماً بزرگ نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ملازمت پیشہ اشخاص کے لیے ضروری ہے کہ دورانِ ملازمت سیر و تفریح، بازاری کھانوں اور خود نمائی کی خاطر سامانِ آرائش و آسائش پر اپنی استطاعت سے بڑھ کر اخراجات نہ کریں۔ اپنی آمدنی کے مطابق اپنے ماہانہ اخراجات کا بجٹ بنا کر بچت کی عادت ڈالیں تاکہ ایسے اثاثے بن سکیں جو نہ صرف بوقت ضرورت کام آئیں بلکہ کسی ضرورت مند کی مدد بھی کی جا سکے۔ راستے پر کنکر ہی کنکر ہوں تو بھی ایک اچھا جوتا پہن کر ان پر چلا جا سکتا ہے لیکن اگر اچھے جوتے کے اندر بھی کنکر ہوں تو ایک اچھی سڑک پر بھی چلنا مشکل ہوتا ہے۔ یعنی باہر کی مشکلات سے نہیں بلکہ ہم اپنے اندر کی کمزوریوں سے ہارتے ہیں۔

اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اُتر جائےتیرے دل میں میری بات
علامہ اقبال

شہزادہ ریاض


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International