rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 27نومبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) وائس چانسلر/ چیئرمین نیشنل سیڈ ریگولرٹی اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سربراہی میں کاٹن ورائٹیز ایویلیوایشن کمیٹی (VEC) کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی صوبائی (پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا)محکموں تحقیق کے قومی اداروں (NIBGE.NIAB.NARC) پلانٹ بریڈر رائٹس رجسٹری،سیڈ کمپنیز اور پاکستان سیڈ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد کپاس کی نئی ورائٹیز کی رجسٹریشن اور ریلیز کے لیے (این۔سی۔وی۔ٹی،قومی سطح پر ہم آہنگ کردہ زرعی اقسام کے تجربات) کے نظام کو مزید موثر مربوط اور شفاف بنانا تھا۔اس ضمن میں ٹرائل پلاننگ، کوارڈینیشن ،تکنیکی اپگریڈیشن اور متعلقہ پالیسی اصلاحات کے حوالے سے اہم سفارشات سامنے آئیں۔کپاس کی نئی اقسام کاتیز ترین منظوری کا نظام ،موثر نفاذ اور رجسٹرڈ سیڈز میں اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے نظام کی بہتری اور ٹرائلز کے مالی و انتظامی معاملات کو بہتر کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاء کو یقین دہانی کرائی کے زرعی یونیورسٹی ملتان بریڈرز کی جانب سے تیار کردہ نئی ورائٹیز کے نمائشی پلاٹس کے لیے یونیورسٹی میں مناسب جگہ فراہم کرے گی تاکہ فارمرز صنعت اور تحقیق سے جڑے ماہرین عملی کارکردگی کا براہ راست جائزہ لے سکیں۔مزید کہا کہ کپاس کی بحالی اور کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے سرکاری نجی اور تحقیقی شعبوں کی ہم آہنگ کوشش پاکستان کی اہم ضرورت ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈاکٹر محمد اعظم خان نے (Truth in Labeling ) اور اس سے متعلقہ قوانین کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں شرکاء نے متفقہ اہم سفارشات منظور کیں۔ ٹرائلز کو ڈیجیٹل موثر نظام کے تحت چلایا جائے۔(Fast Track Release ) واضح اور قابل عمل بنائے جائیں۔سیڈ کمپنیز کو Truth and Leveling کے نظام میں لایا جائے۔ٹرائل سے متعلق فنانس اور بجٹنگ کو یکساں میکنزم کے تحت لایا جائے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال،حماد حسین، محمد جمیل، ڈاکٹر اسلم یوسف، ذوالفقار علی، ڈاکٹر صغیر احمد، محمد عاصم، سلمان محمود، ڈاکٹر محمد ادریس خان سمیت دیگر اور یونیورسٹی کی فیکلٹی موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply