تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

میانوالی(نامہ نگار)ڈاکٹرپونم نورین گوندل کے پانچویں شعری مجموعہ کی تقریب رونماٸ

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, November 14th, 2024

میانوالی(نامہ نگار)ڈاکٹرپونم نورین گوندل کے پانچویں شعری مجموعہ کی تقریب رونماٸ ومشاعرہ،شعری مجموعہ”پونم کی رات میں“کی تقریب رونماٸ کےمہمان خصوصی معروف شاعرکرامت بخاری تھے،ادبی شخصیات کی بھرپورشرکت،یہ تقریب اک شام محبت تھی،ڈاکٹرپونم نورین گوندل کااظہارخیال۔تفصیلات کے مطابق ادبی دنیاکاایک بڑانام، معروف شاعرہ وکالم نگارمحترمہ ڈاکٹرپونم نورین گوندل کے پانچویں شعری مجموعہ کی تقریب رونمای ومشاعرہ کاآغازتلاوت کلام اللّٰہ اورگلہاے نعت سے محترمہ ناہیدباجوہ نے کیا،ڈاکٹرصباعمران،منزہ سحر،شہزادعلی ذوالقرنین،نوازکھرل،کرامت بخاری اورنذیرقیصرنے اظہارخیال کرتے ہوے کہاکہ ڈاکٹرپونم نورین گوندل کے شعری مجموعے علم وادب کی بہارہیں،معاشرتی حقیقتوں کوبڑے نرالے اندازمیں شاعری میں بدل دیتی ہیں،یکے بعددیگرے شعری مجموعہ جات کی اشاعت ادب وعلم کی بےمثال خدمت ہے،جوڈاکٹرصاحبہ کابہت بڑااعزازہے،شعراے کرام سیدضیاءحسین،آفتاب گیان،جی ایم ساقی سرگودھوی،ماہین ملک،معروف شاعرہ وکالم نگارمحترمہ ثوبیہ خان نیازی،روبینہ شاہین،شاہین زیدی جی،فرح خان،شگفتہ نعیم ہاشمی،تبسم جی،پروین وفاہاشمی،ناہیدقریشی،مننزہ سحر،روح رواں بزم عروج محترمہ عروج زیب صاحبہ،میاں مبشرعالم،مسزنویدشہزادودیگرنے اپنے کلام عطاکرکے بزم کوخوشبودارکیا۔ڈاکٹرپونم نورین گوندل کے تازہ مجموعہ شاعری”پونم کی رات میں“کی پروقارتقریب رونمای کی صدارت جناب کرامت بخاری نے کی،آپ ہی نے قبل ازیں ڈاکٹرصاحبہ کی تقریباً تمام کتب کی تقاریب کی صدارت کی،تقریب کے انعقادکاسہراحسب سابق شہزادہ علی ذوالقرنین کے سررہا،فوٹوگرافی کی ذمہ داری جناب ممتازمفتی نے انجام دی،محترمہ ڈاکٹرپونم نورین گوندل نے اس موقع پراظہارِتشکرپیش کرتے ہوے کہا کہ یہ میرے دل کی آواز ہے کہ آج کی تقریب رونمای اورمشاعرہ اک شام محبت بھی تھی،جس میں میرے اپنے،میرے پیارے،میرے چاہنے والے محبتوں کے شِیرے میں شرابورمیرے کاسہ محبت میں اپنی محبتوں اورچاہتوں کا حصہ ڈالنے آے تھے،انہوں نے کہاکہ اہلِ محبت کی محبتوں کاشکریہ”کاسہ دل تواک سوالی ہے،دینے والے کی عطاکیادےگا۔۔۔رنگارنگ پھولوں کے گلدستے،یاپھرکوی چبھتاہواکانٹادے گا۔میری بے لوث محبت کےعوض خالی کاسے میں۔۔۔ڈالے گا سکے یا میرے سکے بھی چرالےگا۔انہوں نے جملہ معززمہمانوں کاتہہ دل سے شکریہ اپنایہ شعرپیش کرکے کیاکہ”ہمیں بس ضرب کاحساب آیا،پیارکو سودپہ لوٹا دینا۔تقریب میں محترم ڈاکٹرپونم نورین گوندل کی صاحبزادی سحراورصاحبزادے علی شاہد نے بھی خصوصی شرکت کی۔محترمہ ثوبیہ نیازی،سحراورعلی نوید ودیگراحباب نے ڈاکٹرپونم نورین گوندل کو گلدستے پیش کرکے ان پرمحبتیں نچھاورکیں۔نعت خوان وکالم نگارمحمدمعین الدین سیالوی نے محترمہ ڈاکٹرپونم نورین گوندل کوان کے پانچویں مجموعہ شاعری کی پروقارتقریب رونمای پرمبارکبادپیش کرتے ہوے ان کی ادبی وعلمی خدمات کوسراہاہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International