تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

نائس ادبی فورم اور پاک برٹش آرٹس کے زیر اہتمام مشاعرہ مورخہ10 نومبر 2024

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, November 11th, 2024

بروزاتواربمقام نائس ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، رستم پارک، ملتان روڈ، لاہور۔
صدارت : محترم جناب پروفیسر شفیق احمد خان
مہمانان خصوصی: محترمہ نغمانہ خورشید بیا جی، جناب طاہر ابدال طاہر، جناب اسداللہ ارشد میئو
نظامت: محترم محمدافضل ساجد
منتظمین: محمد علی صابری، صدر پاک برٹش آرٹس (پاکستان) و پی بی اے لاہور ٹیم
سائرہ اقبال، بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر نائس ویلفیئر سوسائٹی ونائس ادبی فورم

نائس ادبی فورم/نائس ویلفیئر سوسائٹی اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ماہانہ مشاعرہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ نومبر میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف استاد شاعر پروفیسر شفیق احمد خان نے کی جبکہ معزز مہمانان خصوصی میںمحترمہ نغمانہ خورشید بیا جی، جناب طاہر ابدال طاہر اور جناب اسداللہ ارشد میئو شامل تھے۔ نظامت کے فرائض خوبصورت لب ولہجہ کے شاعرمحمد افضل ساجد نے ادا کیے۔تقریب کے آغاز میں صدر محفل اور معزز مہمانان گرامی کو استقبالیہ پھول پیش کیے گئے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد افضل ساجد نے حاصل کی ۔ اور انہوں نے ہی آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا ۔ مشاعرہ میں شعرا ئےکرام کے ساتھ ساتھ سامعین کی بھی ایک بڑی تعداد نےشرکت کی جنہوں نے شعرائے کرام کے خوبصورت کلام کو خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔ مشاعرہ میں جن شعرائے کرام نےاپنا خوبصورت کلام پیش کیا انکے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں:-
جناب پروفیسر شفیق احمد خان، محترمہ نغمانہ خورشید بیا جی، جناب طاہر ابدال طاہر، جناب اسداللہ ارشد میئو، جناب پروفیسر محمد عباس مرزا، جناب محمد علی صابری، جناب محمد ممتاز راشد لاہوری، جناب عدل منہاس لاہوری، جناب ہمایوں پرویز شاہد، جناب عطاء العزیز، جناب ڈیوڈ پرسی، جناب شوکت علی ناز، جناب محمد افضل ساجد، جناب عبد المجید چٹھہ، جناب عقیل شافی، محترمہ ڈاکٹر فاخرہ شجاع، جناب حکیم سید زاہد وصی زیدی، جناب متین کاشمیری، جناب ولایت احمد فاروقی، جناب حمید راز، جناب وسیم سدوی، جناب ریاض احمد ریاض، جناب انجان جی، جناب میاں تنویر احمد، جناب رانا اسد، محترمہ فارحہ نوید، جناب حکیم محمود اختر، جناب محمد ناصر شفیع، جناب سید رضوان رضی، جناب محمد یسین خاکی، جناب قمر عباس ثالث اور جناب باصر زیدی۔
صاحب صدارت محترم جناب پروفیسر شفیق احمد خان نے مشاعرہ کی اسقدر خوبصور ت تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا ایسی تقاریب نہ صرف ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ آج کے پرفتن ماحول میں ایسی تقریبات تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔صدر محفل نے آخر میں اپنا خوبصورت کلام پیش کیا جسےسامعین نے خوب سراہا اور دل کھول کر داد دی۔
تقریب کے اختتام پر صدر محفل محترم جناب پروفیسر شفیق احمد خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں جبکہ دیگر معزز مہمانان گرامی کوتفسیر قرآن اور اسلامی کتب کے تحائف پیش کئے گئے۔ مزید براں تقریب کے اختتام پر حاضرین محفل کے لئےظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ یاد رہے کہ نائس ادبی فورم/نائس ویلفیئر سوسائٹی اور پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ہر ماہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں سینئر شعرا ء کیساتھ ساتھ نئے لکھنے والے بھی بھر پور انداز میں شرکت کرتے ہیں جس نے نئے لکھنے والوں کو مزید سیکھنے اور اصلاح کا موقع ملتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International