تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ناصر ناکا گاوا کا امریکہ کا پہلا دورہ

International - بین الاقوامی , Snippets , / Friday, June 28th, 2024

السلام علیکم ۔۔۔۔امریکہ جانا میرا کبھی بھی خواب نہیں رہا بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ امریکہ جانا مجھے پسند ہی نہیں رہا ۔حالانکہ بحیثیت جاپانی شہری میں دنیا بھر کے کسی بھی ملک کا ویزہ با آسانی حاصل کر سکتا ہوں اسکے باوجود امریکہ جانے کا اشتیاق میرے دل میں کبھی پیدا نہیں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان جیسے ملک کی ترقی و خوشحالی اور تہذیب و اخلاقیات کا عروج دیکھنے کے بعد کسی دوسرے ملک یا قوم کی ترقی و تہذیب کی چکاچوند میری آنکھوں کو خیرہ نہیں کرسکتی۔میں اب تک ساٹھ سے زائد ممالک کی سیرو سیاحت کر چکا ہوں اور کئی ممالک میں ایک سے زیادہ مرتبہ بھی جا چکا ہوں جن میں یورپی،افریقی،ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شامل ہیں۔میرے ایک دیرینہ دوست عمر بھٹی جو چھتیس سال سے امریکہ میں مقیم ہیں اور امریکی شہری بھی ہیں کی دعوت اور اسرار پر میں پہلی مرتبہ امریکہ کی یاترا کرنے نکلا ہوں ۔میں جاپان سے کوئی پندرہ گھنٹہ کی فلائیٹ سے امریکہ کے ڈیٹروئیٹ ایئرپورٹ پر پہنچا جہاں سے مقامی پرواز کے ذریعے میساچوسٹس کے کیپیٹل سٹی بوسٹن کے ایئرپورٹ پر پہنچا تو میرے میزبان عمر بھٹی اپنے بھانجوں انیس سالہ فہیم اور پچیس سالہ محفوظ کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے میرا والہانہ استقبال کیا۔عمر بھٹی اور ان کے بھانجوں نے بہت محبت واحترام سے مجھے گاڑی میں بٹھایا اورمیرے ہوٹل کی جانب روانہ ہوئے ۔راستے میں انہوں نے مجھے امریکہ کی قدیم ترین اور معروف ہارورڈ یونیورسٹی کی بھی سیر کروائی۔ یہ یونیورسٹی 1636میں قائم کی گئی تھی اور اب تک کے امریکہ کے اڑتالیس صدور میں سے آٹھ صدور اس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔بوسٹن شہر کی بلند وبالا عمارتوں اور شاہراہوں کو دیکھ کر امریکہ کی عظمت کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔امریکہ ایک براعظم ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا ملک ہے جس کی پچاس ریاستیں ہیں اور اس کی ایک ریاست سے دوسری ریاست تک رسائی اتنی آسان نہیں ہے بلکہ سات سات آٹھ آٹھ گھنٹوں کی پرواز کرنا پڑتی ہے ۔یہ سب جان کر بخوبی معلوم ہوا کہ امریکہ کو دنیا کی سپر پاور کیوں کہا جاتا ہے۔بوسٹن ایک قدیمی اور تاریخی شہر ہے جس کی صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط قابل ستائش ہے۔یہاں کا موسم بھی بہت خوش گوار ہے ہم بوسٹن شہر کی شاہراہوں سے گزرتے ہوئے میرے ہوٹل تک پہنچ گئے ہیں۔کل ہم بائی روڈ نیویارک جائیں گے ۔۔۔۔۔عمر پٹی صاب کے ساتھ واضح رہے کہ پٹی صاب کے سات سال قبل میرے مہمان رہ چکے ہیں اب انکے امریکہ سے زیادہ جاپان دوست پائے جاتے ہیں پٹی صاب جیوندے رہو


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International