ہم بہت تیزی سے
اپنی اپنی منزل کی طرف رواں ہیں
ایک انجانی سی مقناطیسی کشش
گام ہر گام بڑھاوا دے رہی ہے!
جلد ہی ہمارے بوجھل پیر
ہمارا وزن اٹھانے سے انکاری ہوجائیں گے!
ہماری دیدنی شمعیں گل ہوجائیں گی
آتی جاتی سانس کی ڈوری کی لچک
دم توڑ دے گی!
اس وقت بھی ایک انجانی مقناطیسی کشش
ہمیں بڑھاوا دیتی رہے گی!
ہم بہت تیزی سے
اپنی اپنی منزل کی طرف رواں ہیں!!
Leave a Reply