Today ePaper
Rahbar e Kisan International

نظم: “ابنِِ مریم (علیہ سلام )کی قسم”

Poetry - سُخن ریزے , / Thursday, May 16th, 2024

شاعرہ: سیدہ نزہت ایوب
(اسلام آباد)

وقت کافرعون
غرق ہونے کو ہے
شداد “آ” دیکھ ذرا
تیری بنائی جنت
زمیں بوس ہونے کو ہے
اے نمرود
تیری نار کو
گلزار کرنے کے لیے
ایک “خلیل ع ” آنے کو ہے ۔
اے یزید
تیری نسل کشی کے لیے
ننھے “اصغرع” نے
پھر سے جنم لیا ہے
اے زمیں
تجھ پہ جو
حق کی خاطر
حق کے عشق میں
تیروں کے مصلے پر
نیزوں ،بھالوں، بیچ
” سجدہ” ہوا تھا کبھی
“اس”سجدے کی قسم
تیرا ذرہ ذرہ
ایسے سجدوں سے
سجنے کو ہے
اے چمن
تیرے سبھی
گلچیں مارے جائیں گے
اسلام کے سپوتروں سے
ہارے جائیں گے
اے چمن
“ابن مریم ع” کی قسم
پونچھ لے پلک نم
مٹنے کو ہیں تیرے غم
اے چمن تیرے دشمن
ہوں گے درم برم
اے چمن
ایسی ہوا چل پڑی ہے
جو دھیرے، دھیرے
تیرے سبھی درد
چرا لے گی
تیرے دشمن
چن ، چن کر مٹا دے گی
بزدلوں کو بھگا دے گی
ان شاء اللہ
(وطنِ عزیز کے محافظوں کے نام)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International