rki.news
محفل ذکر شہ ابرار عالیشان ہے
نعت- محبوب خدا اس بزم کی پہچان ہے
آسماں بھی احتراماً جھک کے کرتا ہے سلام
سر زمین شہر طیبہ کی الگ پہچان ہے
آپ کی چوکھٹ پہ شاہان زماں ہیں سر بخم
یا رسول اللہ جہاں میں آپ کی کیا شان ہے
جہل کی تاریکیاں تھیں ہر طرف چھائی ہوئی
آپ ائے تو منور دل کا ہندوستان ہے
شان سے جو بیٹیاں دفنا دیا کرتے تھے لوگ
بیٹیوں پر اپ کا یا مصطفیٰ احسان ہے
جہل کی کالی گھٹا سب چھٹ گئی اک آن میں
سورہ اقرا سے روشن آج عربستان ہے
اک تری حمد و ثنا کے بعد اے پروردگار
نعت ابواب محبت کا جلی عنوان ہے
بھیجتا ہے مالک کون و مکاں جس پر درود
اس نبئ پاک پر قربان میری جان ہے
کیوں نہ اے منصور لکھوں میں قصیدہ نور کا
نعت گوئی کا عمل جب سنت حسان ہے
منصور اعظمی دوحہ قطر
Leave a Reply