بچو! جہاں کا میں ہوں نور
اندھیارا کرتا ہوں دور
حق پھیلانا کام ہے میرا
سچائی پیغام ہے میرا
دریا دریا ، ساحل ساحل
چاروں جانب میں ہوں مائل
پربت پربت ، کھائی کھائی
روشنی ہر جانب پھیلائی
جنگل جنگل ، صحرا صحرا
قافلہ میرا جا کر ٹھہرا
ظلمت کو مجھ سے رنجش ہے
میرے لئے ہر اک سازش ہے
دہر کو پر روشن کرتا ہوں
کب باطل سے میں ڈرتا ہوں
میں ہوں قلندر میں متوالا
میرا خدا ہے میرا رکھوالا
دیپک ، سورج ، چاند ، ستارے
ان سب میں ہیں میرے نظارے
شاعر کا فرمان ہے بچو!
خواہش اور ارمان ہے بچو!
تم بھی جہاں کا نور بنو گے
اندھیارے کو دور کرو گے
نور اقبال (جگتدل)
مغربی بنگال
موبائل نمبر: 9239768229
Leave a Reply