تازہ ترین / Latest
  Friday, January 10th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

نہ کے پی اسمبلی ٹوٹے گی نہ قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، علی محمد خان

Latest - تازہ ترین , Pakistan - پاکستان , / Sunday, July 21st, 2024

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔(انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی تردید کی تھی۔گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International