Today ePaper
Rahbar e Kisan International

نیا سال مبارک

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Tuesday, December 30th, 2025

rki.news

نیا سال رب کی عطا بن کے آئے
دلوں میں سکوں، آنکھ میں نور لائے

جو زخم تھے پرانے، وہ بھر جائیں یا رب
ہر آنکھ میں اب صرف خوشی مسکرائے

نہ نفرتیں رہیں، نہ فاصلے دلوں میں
ہر سمت محبت کی فضا چھا جائے

جو تھک گئے تھے راہوں میں زندگی کی
انہیں پھر سے چلنے کا حوصلہ آئے

ہر گھر میں خوشیاں رہیں یا رب
ہر ایک کے چہرے پہ راحت ہی آئے

نیا سال کسی کے لیے آنسو نہ لائے
یہ سال مسکاں کی صدا بن کے آئے

یا رب! ہمیں اچھا انسان بنا دے
کردار میں خلوص، دعا میں اثر آئے

جو ہاتھ اٹھیں تیرے حضور یا رب
ان سب کی دعاؤں میں تاثیر آئے

عبادت میں اخلاص، عمل میں سچائی
یہی درس ہم کو خدا سے آئے

معین کی بس یہی ہے اک دعا
نیا سال بھی رحمتیں برسائے

چیف سید معین شاہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2025
Rahbar International