Today ePaper
Rahbar e Kisan International

نیفوں میں پستول

Articles , Snippets , / Thursday, September 18th, 2025

rki.news

تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
شمع پچھلے دو گھنٹوں سے بازار میں خوار ہوتی پھر رہی تھی، اس کے بھای کی شادی تھی، وری کے جوڑے تیار تھے، بس دوپٹوں کی رنگوای اور ان پر لیسوں کا کام باقی تھا، اسے اپنے مہندی، برات اور ولیمے والے تیار جوڑوں کے ساتھ میچنگ جیولری بھی خریدنی تھی، اماں پچھلے کءی سالوں سے گھنٹیا کی مریضہ تھیں، درد کی گولیوں کے ساتھ ساتھ Anti cancer ادویات بھی لیتی تھیں، تو وہ جو اپنے پیروں پہ چل کر باتھ روم چلی جاتی تھیں اور بیٹھے بیٹھے چھوٹے موٹے کام نبٹا دیتی تھیں، شمع کے لیے یہ بھی غنیمت تھا، بھای کی
شادی کی ساری تیاریاں اس نے بڑے چاو اور محبت سے کی تھی، بس یہ چند کام، اگر آج مکمل ہو جاتے تو سمجھو شمع کے سر سے ذمہ داری کا پورا پہاڑ ہی سرک جاتا.پر واے ری قسمت ٹکسالی بازار کی تنگ گلیوں میں جہاں اتنا زیادہ رش تھا کہ بندے ہی بندے اور سر ہی سر، اب کس نے اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے یہ ہر کسی کی اپنی ذاتی ہمت اور جدو جہد پہ منحصر تھا خیر شمع نے اس ہجوم بلا خیز میں دوپٹوں کے شاپر کو دونوں ہاتھوں میں تھامے تھامے جیولری کی دوکان کی جانب سرکنا شروع کیا، اسے اپنے آپ کو بھی بچانا تھا اور آنے والی دولہن کے دوپٹوں کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوے نوٹوں کے پرس کو بھی، کوی ایک مسئلہ تھا، زندگی بذات خود ایک بہت بڑا روگ تھی، سر ڈھانپ لو تو پاوں ننگے اور پاوں ڈھانپو تو سر ننگا. ابھی شمع کے قدم جیولری کی دکان سے باہر ہی تھےکہ زور کا شور سنای دیا یوں لگا کوی توپ
چل گی ہو ماجرہ کچھ یوں تھا کہ گلی کے چند اوباش غنڈوں نے جیولری شاپ. میں داخل ہو نے والی کچھ لڑکیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر ڈالیں تھیں، لڑکیاں اچھی خاصی با شعور تھیں انھوں نے لڑکوں کو جوڈے کے وار کر کے بے ہوش کیا، سی سی ڈی کو کال کی, لڑکے گرفتار ہوے اور جب . شناخت کے لیے لے جاے گیے تو انکے نیفوں میں رکھے ہوے پستول خود بخود ہی چل گیے اور انھیں ایک پل
میں مرد سے نامرد بنا گیے. بادشاہ وقت کے حکم کی بجا آوری سے شہر کی لڑکیاں بہت خوش ہیں. اب انھیں مہندی لگوانے، چوڑیاں چڑھوانے، دوپٹے رنگو آنے، جیولری خریدنے، ڈرامے اور فلمیں دیکھنے کے لیے کسی بھی جھوٹے سہارے کی ضرورت نہیں کہ ان کے اپنے وزیراعظم نے انھیں.جنسی درندگی سے بچانے کے لیے ایک سپیشل فورس؛ لانچ کر دی ہے جو کہ صرف اورصرف خواتین کی محافظ ہے اور خواتین کی حفاظت میں شیطان مردود کو اس کی جنسی صلاحیت سے ایک پل میں محروم کر کے پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے سے بھی نہ چوکتی ہے.
اور اس نیفے میں پستول کے خوف نے ان تمام مردوں کو بھی اپنے آپ ے گھروں میں
ایسے تاڑ ڈالا ہے کہ خواتین نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International