Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمرا میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Wednesday, June 18th, 2025

rki.news
لاہور: (فریدہ خانم ) ,
عالمی یوم عطیہ خون کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں ’’انسانیت اور خون کا عطیہ‘‘ کے موضوع پر ایک بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا گیا, جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، معاشرتی شخصیات، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کونسل جنرل چائنا جناب کاؤکی اور ڈپٹی کونسل وانگ یا کیانگ تھے۔ کانفرنس میں اسلامی، مسیحی، ہندو اور سکھ برادری کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی اور خون کے عطیے کی اہمیت کو انسانیت کے اعلیٰ ترین جذبے سے تعبیر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی، مفتی عاشق حسین، پادری الیگزینڈر جاوید، ہندو رہنما پنڈت رتن لال اور سکھ رہنما سردار جگجیت سنگھ نے کہا کہ انسانیت کا درد تمام مذاہب کا مشترکہ پیغام ہے اور جب بات انسانی جان بچانے کی ہو تو مذہب کوئی رکاوٹ نہیں بنتا۔ انہوں نے خون عطیہ کرنے کو نیکی، صدقہ جاریہ اور انسانیت کی خدمت قرار دیا۔
سندس فاؤنڈیشن کے بانی و صدر محمد یاسین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے بھرپور تعاون سے فاؤنڈیشن ملک بھر میں قائم 12 مراکز کے ذریعے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مفت خون کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون دینا صرف ایک عطیہ نہیں بلکہ زندگی کا تحفہ ہے اور ہمیں چاہئے کہ ہم سب اس کارِ خیر کا حصہ بنیں۔
کانفرنس کے دوران شرکاء نے خون کے عطیے کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تھیلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کی زندگی بچانے کے لئے عملی کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ تقریب میں مقررین نے بتایا کہ پاکستان میں ہر ماہ تین لاکھ سے زائدخون کے بیگز درکار ہوتے ہیں, جس کےلئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا, تاکہ خون نہ ملنے کی وجہ سے کسی کی جان نہ جائے۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو باہمی رواداری، ہم آہنگی اور مذہبی ہم بستگی کی اشد ضرورت ہے اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم سب مل کر انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International