تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما

Articles , / Monday, July 22nd, 2024

تخت بھائی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور پی کے60سے صوبائی اسمبلی کے ممبر افتخار علی مشوانی  نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کو سمجھنا ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور دیگر چھوٹی جماعتوں کے قائدین کے بس کی بات نہیں ہے جب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ، اسی روز سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہےپاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل لے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رھی ھیں ۔ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے بغیر کسی تفریق کے شروع کیے گئےھیں۔ عوامی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوامی فلاحی منصوبوں پر کام شروع کیا ھیں ۔ تحصیل تخت بھائی میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھائیں گے ۔ ریکارڈ اور بروقت ترقیاتی کاموں کے زریعے عوامی مشکلات ختم کرنے میں اسانی ھوگی ۔ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرکے د کھائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ حالیہ مخصوص نشستوں کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد  حکومتی ٹولے کی نیندیں حرام ہوئی ہیں عمران خان مناسب وقت پر تمام ناجائز مقدمات سے نمٹ کر فاتحانہ انداز میں جیل سے باہر آئینگے اور عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کا حساب لینگے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی عمران خان کی حکومت میں معمولی مہنگائی پر زمین آسمان ایک کرنے والے شہباز شریف اور زرداری کے ساتھ مل کر اقتدار کے مزے لوٹنے والے  شامل جماعتیں اقتدار کی کرسی ملنے کے بعد کمرتوڑ اور تاریخی مہنگائی پر خاموش ہیں عمران خان کی حکومت میں نہ تو کوئی ڈرون حملہ ہوا،نہ ہی پاکستانی سرزمین کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی اور نہ ہی کسی کو اپنے پاکستانی عوام پر بمباری کی اجازت دی جبکہ ان کی حکومت میں مہنگائی،بد امنی عروج پر ہے معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ملک کو موجودہ مسائل اور بحرانوں سے صرف عمران خان نکال سکتے ہیں اور انشاء اللہ عوامی طاقت سے عمران خان پھر اقتدار میں آئیں گے 2024 کے جنرل الیکشن میں فام 47کی آڑ میں ہماری اکثریت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ حساب برابر کریں گے ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International