Today ePaper
Rahbar e Kisan International

پاکستان رائٹرز گلڈ صوبہ سندھ کے اجلاس کی رپورٹ

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, June 29th, 2025

rki.news
اخلاق حیدرآبادی رکن مرکزی مجلس عاملہ پنجاب
رپورٹ: نواز ساجد نواز. سیکرٹری نشرواشاعت۔فیصل اباد
۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کل 26 جون بروز جمعرات گل رنگ ہال آرٹس کونسل میں رائٹرز گلڈ سندھ کا اجلاس منعقد ہوا ۔
یہ اجلاس ” بزم احباب ٹونک پاکستان ” کے لئے بھی ایک اعزاز اس لئے تھا کہ رائٹرز گلڈ سندھ کے سیکرٹری ٹونک راجستھان سے تعلق رکھنے والے ہمارے محترم بزرگ ” جناب احمد عمر شریف صاحب ” ہیں جو رائٹرز گلڈ جیسے بڑے ادارے کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
تقریب میں ٹونک سے وابستہ شخصیات عطاء تبسم صاحب اور رضیہ سلطانہ صاحبہ کو میں نے خصوصی دعوت پر شریک کیا تھا جو پہلے بھی رائٹرز گلڈ کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں اور لوگ انہیں پہچانتے ہیں۔
اجلاس میں محترمہ گل بانو ، جناب خالد پرویز، جناب تعبیر آغائی، جناب اقبال لطیف ، جناب شاہد محمود ، جناب ناصر شمسی ، محترمہ ریحانہ روحی ، محترمہ ہمابیگ اور کئی نامور شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی ۔
کل کے اجلاس سے پہلے محترم احمد عمر شریف صاحب انجائنا کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل رہے اور ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود ہم سب مدعوئین کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کے لئے آئے اور اجلاس ملتوی نہیں کیا۔
میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ رائٹرز گلڈ سندھ کی گیارہ رکنی مجلس عاملہ میں مجھے بھی شامل کیا گیا ہے ان شاءاللہ میں نیک نیتی سے اس کے لئے کام کروں گی اور مجلس عاملہ کے ساتھ مل کر پوری کوشش کروں گی کہ ہم اس ادارے کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں ۔
کراچی سے”غزالہ خالد 27 جون 2025


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International