rki.news
رپورٹ: فیصل آباد
نواز ساجد نواز
لاہور ( پ۔ر) پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب مجلس عاملہ کا اجلاس
24 ستمبر 2025 کو بروز بدھ “گلڈ ہاؤس” ا۔ منٹگمری روڈ لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف ماہر تعلیم شاعر، محقق اور نقاد پروفیسر امجد علی شاکر نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اور یہ سعادت ڈاکٹر اخلاق حیدر آبادی نے حاصل کی۔ پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب کے اجلاس میں جن اراکین نے شرکت کی ۔ان میں چیئر پرسن ٹرسٹ فرح جاوید صاحبہ، صوبائی سیکرٹری جناب بیدار سرمدی ، رکن مرکزی مجلس عاملہ کے رکن ڈاکٹر اخلاق حیدرآبادی،ڈاکٹر اظہار احمد گلزار، نذر بھنڈر ، عظمی کمال اور آفس سیکرٹری ظفر اقبال شامل ہیں ۔
اجلاس میں پاکستان رائٹرز گلڈ کے مالی وسائل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اور گلڈ ہاؤس میں مشاعروں کے اہتمام اور ادبی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں پاکستان رائٹرز گلڈ ٹرسٹ کی چیئر پرسن محترمہ فرح جاوید نے کہا کہ نقد و تحقیق اور گلڈ کے رسالہ کے تعطل کو ختم کر کے دوبارہ سے شروع کیا جائے گا ۔اخلاق حیدرآ بادی گلڈ ہاؤس لاہور کو بھی وقت دیا کریں گے۔پاکستان رائٹرز گلڈ کے گلڈ ہاؤس میں مشاعروں کی رفتار کو تیز کرنے پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات کی گئی۔
Leave a Reply