rki.news
جانتی ہوں میں بہت اچھی طرح سی جانتی ہوں
تجھ کو اور تیری آنا کو
یہ ترا پاکھنڈی پن ہے
میرے ہاتھوں سے تو پانی پی نہیں سکتا کہ یوں
بھشٹ ہو جاۓ گا یہ ترا دھرم
میں یہ پوچھوں کون سا ایسا دھرم ہے جو میرے چھونے سے ہوجاتا ہےبھشٹ
اور تو جب رات کو
سب سے چھپ کر
اپنی کھولی میں بلاتا ہے مجھے
اور مرے ہر انگ کے ساتھ اپنی من مانی کرے ہے
میرے ان ہاتھوں سے مدھرا بھی پئے ہے
جن سے پانی پی کر لگتا تھا تجھے پاپ
اب تجھے کیا پن ملا ہے
اب ترا سالہ دھرم ہوتا نہیں بھشٹ
تھو ہے تیرے اس دھرم پر
اور تیری سوچ پر بھی
اظہر عباس
Leave a Reply