کل اک پگلی
گلی گلی
اپنا بچہ ڈھونڈ رہی تھی
انسانوں کی ایک جماعت پوچھ رہی تھی
” کیا وہ بچہ تیرا تھا _؟”
پگلی نے جھنجھلا کے کہا
” میرا ہی کیوں؟
تیرا بھی تھا
سب کا تھا !”
باتیں سن کر پگلی کی
آنکھیں پھٹ گئیں لوگوں کی _ !
نور اقبال (جگتدل)
موبائل نمبر: 9239768229



