سحر کی چھوڑو جماہی چلو نماز پڑھیں
یہ جسم دے گا گواہی چلو نماز پڑھیں
عذاب قبر کا ، دوزخ کا ہوگا جب نازل
لگو گے دینے دہائی چلو نماز پڑھیں
مرض ، فساد ، وبا اور اکال کی صورت
بلاۓ آسماں آئی چلو نماز پڑھیں
تو ہی نہیں ہے زمانے میں اک پریشاں حال
ہے آج ساری خدائی چلو نماز پڑھیں
اگر ہو سچے مسلماں تو کام بند کرو
صدا اذان کی آئی چلو نماز پڑھیں
وہ دن ہوا ہوۓ جب فاختے اڑاتے تھے
ضعیفی چھا گئی بھائی چلو نماز پڑھیں
اندھیرا پھیل رہا ہے جہاں میں نور اقبال
گھٹا ہے کفر کی چھائی چلو نماز پڑھیں
نور اقبال
جگتدل (مغربی بنگال)
Leave a Reply