تازہ ترین / Latest
  Tuesday, December 24th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ڈاکٹر پونم کی کتاب کی تقریب کا آنکھوں دیکھاحال

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, July 11th, 2024

محمد آصف جاوید

اب تیری جاں کی خیر ہو جاناں

ہم تیرا دل چراے بیٹھے…. ہیں

اس دنیا میں بہت کم لوگ ہوتے ہیں جن سے مل کر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور ایسے لوگ “رگِ جاں ” میں اترے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے لوگ فقط پیار اور محبت بانٹتے ہیں اور اسی تقسیم میں دوسروں کے دل میں تجسیم ہو جاتے ہیں کہ ایسے لوگ زمانے کی لا محدود وسعتوں میں پھیلے بے پایاں رازوں سے محبت کے لمحے کشید کر کے دوسروں پر نچھاور کرتے ہیں اور ایسے انسان اس کارزارِ ہستی میں ناپید ہیں ایسی خوبصورتی روحیں شاید آکاش کے اس پار کہیں دور جا بسی ہیں اور اپنے ہونے کا ثبوت محبت سے تراشیدہ مورتیوں میں بسا کر دعوتِ نظارہ دئیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر پونم نورین گوندل قدرت کی خوبصورت صناعی سے مزین انتہائی خوبصورت دل کی مالک نسائی جذبات کی ترجمانی کرتی ایسی ہی ایک شاعرہ ہیں جو مضامین کو جذبات میں گوندھ کر خوبصورت لہجوں کی آنچ پر پکا کر الفاظ کے پیکر میں پرو دیتی ہیں اور سننے والے اپنائیت کے جانگزیں احساسات اپنے اندر سموتے ہوئے اپنے سر دھنتے جاتے ہیں۔
09 جولائی 2024 کی سہ پہر قاسم علی شاہ فائونڈیشن کے انتہائی خوبصورت ہال میں شہر بھر کی خوبصورت اور اعلیٰ پائے کی شخصیات کے جلو میں منعقدہ ڈاکٹر پونم نورین صاحبہ کی چوتھی شعری کتاب “ہم تیرا دل چرائے بیٹھے ہیں ” کی تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں مقتدر شخصیات نے ڈاکٹر پونم نورین سے اپنے محبت کا اظہار انتہائی خوبصورت انداز میں کیا اور کتاب کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور اپنے اپنے انداز میں ڈاکٹر پونم نورین صاحبہ کر خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
تقریب اپنے مقررہ وقت پر شروع ہو کر اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کی خوبصورتی کا ایک پہلو ڈاکٹر عائشہ عظیم صاحبہ کی نظامت بھی تھی۔ ڈاکٹر عائشہ عظیم نے جس خوبصورتی سے ساری تقریب کا انتظام و انتصرام سنبھالا انتہائی قابلِ ستائش ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ کا لب و لہجہ انتہائی دلآویز اور شگفتہ ہے جس کی بدولت سامعین انتہائی انہماک سے تقریب میں جڑے رہتے ہیں ۔
تقریب کی صدارت عہد ساز شخصیت محترم جناب نزیر قیصر صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں محترم جناب کرامت بخاری ۔ محترم جناب ممتاز راشد لاہوری۔ محترم جناب علی ذوالقرنین اس کے علاوہ محترمہ نوین روما ۔ محترمہ ڈاکٹر ثمینہ صاحبہ۔ محترمہ شبنم مرزا صاحبہ اور دیگر نے اظہارِ خیال کیا اور ڈاکٹر پونم نورین صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں محترمہ پونم نورین صاحبہ نے فرداًفرداً سب احباب کا شکریہ ادا کیا اور اختتامیہ دیا۔
سید قاسم علی شاہ فائونڈیشن اتنے خوبصورت انتظامات پر مبارکباد کی روادار ہے۔ تقریب کے آخر میں بسکٹ اور چائے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
ہم لوگ ترے شہر میں خوشبو کی طرح ہیں
محسوس تو ہوتے ہیں دکھائی نہیں دیتے ۔
شاعرہ تسنیم کوثر صاحبہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International