تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

شاعری کا مجموعہ “سارے گلاب تیرے ہیں”

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Wednesday, November 13th, 2024

کبھی کبھار جب ہمیں کسی کی بے پناہ محبت اور خلوص کے ساتھ کوئی تحفہ عطا ہوتا ہے تو ہمارے لیے لازم ہو جاتا ہے کہ ہم اس قیمتی پیشکش کو پوری محبت اور قدر کے ساتھ قبول کریں اور دینے والے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کریں۔ یہ عمل ہماری اعلیٰ ظرفی اور محبت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

دو سال قبل اردو کے عالمی شہرت یافتہ اور ایوارڈ یافتہ نامور شاعر، محترم جناب اعجاز انصاری صاحب نے اپنی شاعری کا مجموعہ “سارے گلاب تیرے ہیں” مجھے بطور تحفہ عطا کیا تھا۔ کچھ مصروفیات اور اپنے ظرف کی کمیابی کی بنا پر شکرانے میں تاخیر پر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

یہ شعری مجموعہ دیوناگری میں ہے، مگر اشعار کی لطافت اور دلکشی سے بھرپور ہے۔ آپ کی شاعری میں زندگی، سماجی مسائل، اور عشق کے کئی خوبصورت رنگ جھلکتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ نے شعری سفر کو عمیق تجربات سے گزار کر سنوارا ہے۔

ہم آپ کو مشاعروں میں رونق بخشتے اور محفلوں کو زینت دیتے ہوئے اکثر دیکھتے ہیں، اور آپ کے کلام سے محظوظ ہوتے ہیں۔ مگر آپ کی شخصیت کا ایک اور خوبصورت پہلو یہ ہے کہ آپ نہ صرف اعلیٰ پایے کے شاعر ہیں بلکہ نہایت مخلص، مہمان نواز انسان بھی ہیں۔ ماشاءاللہ، آپ کی شریکِ حیات کی شخصیت بھی مشفقانہ اور دل نواز ہے۔ زندگی کے سخت امتحانات کے باوجود، آپ کا دوسروں کے درد کو محسوس کرنا اور ان کے حق میں دعائیں کرنا آپ کی اعلیٰ ظرفی کا ایک روشن نمونہ ہے۔

اب کچھ آپ کے کلام کے چند اشعار پر نظر ڈالتے ہیں جو دل میں گھر کر گئے ہیں:

ہندی دیکھ نہ اردو دیکھ
بس لفظوں کا جادو دیکھ

بعد میں دشمن کو للکار
پہلے اپنے بازو دیکھ

صرف روزے اور نمازیں دین کا مقصد نہیں
ہیں اور بھی تقاضے کچھ دین کے، ایمان کے

ہمی دنیا میں کیا سب سے الگ سب سے نرالے ہیں
ہمی کو زندگی کیوں ہر قدم پر آزماتی ہے

ضرورت کے لئے جس پیار کو ٹھکرا دیا ہم نے
اسی کی لاش پر اب زندگی آنسو بہاتی ہے

کوئی صورت نہیں اب حالات کے تبدیل ہونے کی
اگرچہ کھل کے ہنسنا، مسکرانا چاہتا ہوں میں

اعجاز انصاری

یہ اشعار آپ کی فنی عظمت اور سماجی بصیرت کے غماز ہیں۔ آپ کی شاعری میں گہرائی، دلکشی اور سوچ کی وسعت نمایاں ہے۔ آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، آپ کے ادبی سفر کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

تشکر،
پروین شغف


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International