rki.news
از قلم مریمؔ خضرؔ
کبھی کبھی زندگی بہت بوجھل لگنے لگتی ہے۔
دل بے حد تھکن اور بیزاری سے بھر جاتا ہے،
ہر چیز بے معنی، ہر لمحہ بوجھ بن جاتا ہے۔
نہ کچھ کرنے کو دل چاہتا ہے،
نہ کچھ سننے کا حوصلہ ہوتا ہے،
نہ ہی کچھ کہنے کا ارادہ۔
زندگی جیسے کسی ایسے موڑ پر آ جاتی ہے
جہاں صرف ایک طویل چپ کا راج ہوتا ہے۔
اندر کہیں شور اٹھتا ہے،
مگر وہ بھی تھک کر خاموش ہو جاتا ہے۔
نہ جانے ہم کہاں کھو جاتے ہیں؟
نہ جانے وقت ہمیں کس دوراہے پر لا کھڑا کرتا ہے؟
یوں لگتا ہے جیسے ہم خود میں کہیں گم ہو جاتے ہیں —
اور کہیں بھی باقی نہیں رہتے!
زندگی اجنبی سی محسوس ہونے لگتی ہے…
نہ رونے کو جی چاہتا ہے
نہ دل کی بات کسی سے کہنے کو۔
بس ایک چپ، ایک خامشی —
اور یہی خاموشیوں کا شور بعض اوقات اندر سے ہمیں توڑ دیتا ہے۔
Leave a Reply