لاہور: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے جسکی قیادت کنونیر غلام محمد صفی کررہے ہیں آج پی ٹی آئی لاہور کے سابقہ صدر اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی دیوان محی الدین کے گھر دیوان ہاوس میں ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔
حریت وفد نے اس موقع پر دیوان محیالدین کو 19جولائی کو” یوم الحاق پاکستان“ کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ دیوان محی الدن نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی آی کے کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مسئلہ کشمیر کے دائمی حل کی خواہاں ہے اور ہم اس مسئلے کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ وفد میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنونیر جناب غلام محمد صفی سمیت جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد ، انجنیر مرز مشتاق محمود ،زاہد صفی، شیخ یعقوب، زاہد اشرف اور محمد شفیع ڈار شامل تھے۔
Leave a Reply