تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان نے خواتین کے عالمی دن

Kashmir - آزاد جموں کشمیر , Snippets , / Monday, March 11th, 2024

اسلام آباد 08مارچ
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار کی مہمان خصوصی سابق ڈپٹی اسپیکر آزاد جموں و کشمیرمہر النسا تھی۔ سیمینار کے مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری خواتین بھارتی درندگی کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں جبکہ بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار کشمیری خواتین پر ظلم و تشدد اور ان پرجنسی حملوں کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت خواتین کی آبرریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنن پوش پورہ سے لے کر شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کی آبروریزی کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔ مقررین نے کہا بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کے شوہروں کو حراست کے دوران لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں شہید کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے حبہ نثار اور انشامشتاق سمیت سینکڑوں کشمیری خواتین اور بچیوں کو مہلک پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا اوراپنا حق خودارادیت مانگنے پر حریت رہنمائوں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن کشمیری خواتین آج بھی بھارت اور مقبوضہ علاقے کے جیلوں میں قید ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین کو سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے والد، بھائیوں ، بیٹوں اور شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے جبری طورپرلاپتہ کردیا ہے اور انہیں اپنے پیاروں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔مقررین نے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائیں۔ مقررین میں محمد فاروق رحمانی، میر طاہر مسعود، ، امتیاز وانی، شہناز خان، نسار مرزا، داوائود یوسف زئی، شیخ محمد یعقوب ، حاجی سلطان بٹ، ، شیخ عبدل ماجد، گلشن احمد ، منظور احمد ڈار، راجہ خادم حسین، رہیس احمد میر، ،عبدل مجید لون، زاہد اشرف، سید۔ مشتاق، میاں مظفر، مشتاق احمد بٹ،محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنای، شوکت احمد بٹ، اور دیگر نے شرکت کی۔

امتیاز وانی
سیکرٹری اطلاعات
کل جماعتی حریت کانفرنس ازاد جموں کشمیر و پاکستان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International