Today ePaper
Rahbar e Kisan International

کچھ کہنے کے لیے۔۔۔

Articles , Snippets , / Sunday, October 19th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
زندگی کی پرلطف فضاؤں میں اضافہ کے لیے کچھ کہنے کے لیے اگر اچھے الفاظ ہوں اور شیریں کلمات ہوں تو ضرور کہیے۔اچھے لوگ تو دل کی بات خوبصورت پیراۓ میں کرتے دلوں کو فتح کر لینے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔وہی لوگ دلوں پر حکمرانی بھی کر پاتے ہیں جو دل کی گہراٸیوں سے بات کرتے ہیں۔زندگی کا حسن تو انسان کی شیریں کلامی سے وابستہ ہے۔بقول شاعر:-
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو
نجانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جاۓ
ماہرین تو کہتے ہیں زندگی کی خوبصورتی کا راز نوک زبان سے ادا ہونے والے دلفریب الفاظ اور خوشنما کلمات میں ہے۔سماج میں رہنے والوں کے روابط اور طرز تکلم کے اثرات سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ سوچ اور فکر کا معیار کیا ہے؟حالات کا تقاضا بھی تو یہی ہے کہ افراد کی ذہنی صلاحیت اور شعوری استعداد کے مطابق بات کی جاۓ۔آج معاشرتی بگاڑ اور سماج کی خرابی کے پس منظر میں زبان و بیان کا کردار ہی مخفی ہوتا ہے۔کامیاب لوگ تو افراد کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے دل کی باتیں اچھے پیراۓ میں بیان کرنے کی سعی کرتے ہیں۔ایک مقرر کس قدر مؤثر اور دلنشین پیراۓ میں بات کہنے کی اہلیت رکھتا ہے۔اس کا اندازہ تو خیالات کے زاویہ خیال سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔تعلیم اور علم کا بنیادی مقصد انسانیت کی ابدی کامیابی اور حقیقی خدمت ہے۔اس وقت معلم٬خطیب اور مدرسین اخلاص کے ساتھ قوم کی رہنمائی کریں تو سماج کا وجود نہ صرف برقرار رہتا ہے بلکہ معاشرتی رونقیں بھی لوٹ آتی ہیں۔فرقہ بندی اور کم علمی سے تو مساٸل جنم لیتے ہیں۔مسلسل علم میں اضافہ کی ضرورت ہر وقت رہتی ہے۔مقررین بھی افراد کے لیے اچھا پیغام دینے کی سعی کریں تو مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔زندگی میں اچھی باتیں کرنے سے وقار انسانیت بلند ہی نہیں ہوتا بلکہ شخصیت اور کردار کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔زندگی کا اصل مقصد تو فلاح اور بھلاٸی کے کام کرنا ہے۔قومی اور ملی تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔کامیابی کا راز تو یہی ہے کہ افراد کی سوچ اور ذہنی صلاحیت کے مطابق بات کی جاۓ۔نفرت انگیز باتوں سے تو سماج کی زینت برباد ہوتی ہے۔فسادات کی روک تھام سماجی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے کون واقف نہیں؟سماجی بگاڑ اور معاشرتی انتشار میں زبان و بیان کا بہت بڑا عمل دخل ہے۔اس لیے حالات کے تناظر میں اچھی باتیں کرنے کی ضرورت ہے۔بامقصد تعلیم اور علم محمود کی برکات سے نہ صرف بات کہنے میں مہارت حاصل ہوتی ہے بلکہ محبتوں کے پھول بھی کھل اٹھتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International