تازہ ترین / Latest
  Saturday, October 19th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

کیا عورت محفوظ ہے۔۔۔؟؟؟؟

Articles , / Thursday, August 22nd, 2024

ام حبیبہ اصغر، سیالکوٹ
دین اسلام نے عورت کو عزت سے نوازا ہے۔ عورت کو بطور ماں، بہن، بیوی، بیٹی ایک الگ اور اعلیٰ مقام دیا ہے۔ عورت تو نازک مزاج ہوتی ہے اسی لیے تو اسلام نے مردوں کو حکم دیا ہے کہ عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔ دین اسلام نے تو مردوں کو عورت کا محافظ بنایا ہے اور ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ عورت کمزور ہے اس کے ساتھ نرمی کا معاملہ رکھو۔ لیکن بنی نوع انسان آج اسلام کے دئیے گئے احکامات کو بھلا بیٹھا ہے اور ان تمام احکامات کے الٹ کر رہا ہے۔ وہ مرد جسے عورت کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ آج اسی مرد کے ہاتھوں عورت محفوظ نہیں ہے۔ جہاں مردوں کا گروہ کھڑا ہو آج عورت اس جگہ سے گزرنے سے گھبراتی ہے۔ کیونکہ آج وہی مرد جسے عورت کی عزت کی حفاظت کرنا تھی وہی عورت کی عزت پر تاک لگاۓ بیٹھا ہے کہ کب موقع ملے اور کب وہ اپنی سستی اور گندی ہوس پوری کرے۔ آج عورت باہر نکلتے ہوئے خوف محسوس کرتی ہے کہ کوئی شکاری درندہ کہیں اس کی تاک میں نہ بیٹھا ہو اور وہ اسے نوچ نہ کھاۓ۔ آج کے دور میں حوا کی بیٹیوں کا مرد نما شکاری درندوں کا شکار بننا ایک عام سی بات ہو گئی ہے۔ کہیں چھوٹی بچیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کہیں موٹروے سے گزرتی ماں کو اس کے اپنے ہی بچوں کے سامنے درندگی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہیں تو انسانوں کے مسیحاؤں کو بھی نہیں بخشا جاتا۔ اسی طرح حال ہی میں ملک بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک معصوم بیٹی ڈاکٹر میمتا کو مردوں نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ بیٹی تو ڈاکٹر تھی جو لوگوں کی جان بچاتی تھی وہ تو ہسپتال اپنی ڈیوٹی پوری کرنے گئی تھی اسے کیا خبر تھی کہ اس کی جان(عزت) ہی محفوظ نہیں۔ جنگلی جانوروں نے نہ صرف اس لڑکی کو اپنی گندی ہوس کا نشانہ بنایا بلکہ اس کو اتنی بری طرح نوچ کھایا کہ عقل دنگ رہ جاۓ۔ اس کے جسم کو زخمی کر دیا گیا۔ اس کے جسم کی ہڈیوں کو توڑ دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ وہ والدین جو اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پہلے ہی پریشان رہتے تھے۔ اس واقعے نے تو ان کے خدشات اور پریشانی اور زیادہ بڑھا دی ہے۔ اس واقعے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا جن میں سے چند ایک یہ ہیں کہ؛
کیا آج کے دور میں کسی بھی مرد پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
کیا ان جنگلیوں ہوس کے پجاریوں کے کسی بھی معصوم لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے سے پہلے ہاتھ نہیں کانپتے؟
کیا یہ لوگ بغیر ماں کے دنیا میں آگئے تھے کہ اس درندگی سے پہلے ان کے دل ذرا بھی نہیں لرزتے ؟
کیا مرد کی مردانگی ختم ہو چکی ہے ؟
کیا عورت کی زندگی (عورت کی عزت) اتنی سستی ہو گئی ہے کہ کوئی بھی آکر نشانہ بنا کر چلتا بنے؟
کیوں ہم سب بس خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں؟
کیا آج والدین اپنی بیٹیوں کو باہر نکال سکتے ہیں؟
کیوں اسلامی اصولوں کو لاگو نہیں کیا جاتا؟
کیوں ایسے لوگوں کو عبرت کا نشانہ نہیں بنایا جاتا کہ پھر کوئی جرآت نہ کر سکے۔۔۔۔۔!!! آخر کیوں ؟
آخر کب ان درندوں کا صفایا کیا جاۓ گا؟
آخر کب عورت اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے گی؟
آخرکب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International