تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

? کیا میں بدصورت اور نکمی ہوں

Articles , Snippets , / Friday, May 10th, 2024

س کا قد پانچ فٹ چھ انچ سے بھی کچھ نکلتا ہوا تھا. عمر لگ بھگ تیس سال تھی چہرے پہ ہلکی ہلکی چھایوں کے پہرے تھے پر رنگت سفد، گلابی اور چمکدار تھی. اس کا نام بھی اس کی شخصیت کی طرح چمکدار تھا نور حیاء. اس کے بال کیچر کی قید سے لاپروا ہی نظر آتے تھے اس کے ہلکے براون بالوں کی آوارہ لٹوں نے اس کی دودھ ملی شہابی رنگت کو مزید رعنای عطا کر دی تھی لیکن اس سارے حسن خداداد کی عطا کے باوجود نور حیا مجھے شدید دکھی اور پریشان محسوس ہوی. وہ جب پی ار پی کا پہلا سیشن لینے آی تو مجھے ایک دم مست قلندر لگی اس کے پیروں میں جوتے نہ تھے میرے استفسار پہ بولی ڈاکٹر صاحبہ میرے تن بدن میں جلتی ہوی آگ کے شعلے ہیں میں جلتی ہوی اگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہوںمیں چایتی ہوں فرش کی ٹھنڈک میرے بدن کی حرارت کو مار دے میں ٹکر ٹکر اس کی صورت تکنے لگی اور جب اس کا پی آر پی تقریباً مکمل ہو گیا تو نور حیا یوں گویا ہوی کہ ڈاکٹر صاحبہ کیا میں بد صورت ہوں میں اس کے اس ٹیڑھے میڑھے سوال پہ بہت جز بز ہوی پھر بھی اپنی پروفیشنل ذمہ داری نبھاتے ہوے میں نے اس حسن بے ریا کو بلا ٹوک باور کروایا کہ اسے اللہ پاک نے بڑی محنت سے بے حد حسین بنایا ہے. میرا اتنا کہنے کی دیر تھی کہ وہ بھبھک بھبک کے باقاعدہ ہچکیوں اور آنسوؤں سے رونے لگی ڈاکٹر صاحبہ میں آپ سے ایک بات شیر کرنا چاہتی ہوں میرا خاوند مجھ سے ذرا بھی پیار نہیں کرتا میں اسے انتہائی بد صورت اور نکمی دکھتی ہوں وہ نہ صرف اپنی ماں اور بہنوں کے سامنے مجھے ڈانٹتا ڈپٹتا ہے بلکہ تنہائی میں میرے سامنے غیر عورتوں کی بے جا تعریفیں کر کر کے مجھے خواہ مخواہ اذیت دیتا رہتا ہے. میری گھر داری میں نقص نکالتا ہے اور میرے پکے ہوئے کھانوں میں کیڑے نکالنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ڈاکٹر صاحبہ کیا میں پی آر پی کے بعد مزید خوبصورت ہو جاوں گی ناں. کیا میں اپنے شوہر کے دل میں گھر کر جاوں گی ناں. ؟
اب یہ وہ حساس نوعیت کے انتہائی ٹچی سوالات تھے جن کا جواب میرے تو کیا آپ کے پاس بھی نہیں ہو گا.
میں نے دنیا میں انتہائی معمولی شکل و صورت کی خواتین کو شوہر حضرات کے دلوں پہ راج کرتے دیکھا ہے اور انتہائی خوبصورت خواتین کو در بدر ٹھوکریں کھاتے دیکھا ہے ایک ہی مثال دوں گی لیڈی ڈیانا اور کمیلا پارکر. سچ تو یہی ہے کہ وہی سہاگن جو پیا من بھاے.
کوئی بھی ماں باپ اپنے بچوں کو شکل و صورت یا صلاحیتوں کے بل بوتے پہ نہیں چاہتا. والدین بچوں سے اس لیے پیار کرتے ہیں کہ وہ ان کی اولاد ہوتے ہیں ہاں exceptions are always there
مگر جونہی کسی بچے یا بچی کی شادی ہوتی ہے تو پھر اس کا امتحانی پرچہ شروع ہو جاتا ہے خاص طور پہ بچیوں اور بیٹیوں کا. ہاں وہی بیچاری دکھی ہاری ہجرت ماری بیٹاں جو اپنا گھر بار اور اپنے والدین کو چھوڑ کے ایک نیا گھر، اپنا گھر بسانے بڑے چاو سے بڑے ارمانوں کے گٹھر سر پہ اٹھاے ڈری سہمی سسرال میں قدم رنجہ فرماتی ہے اب یہ اس کی قسمت ہے کہ اسے سسرال میں کس قسم کے نمونوں سے پالا پڑتا ہے اگر لوگ پڑھے لکھے سلجھے ہوئے میانہ روی کی چال چلنے والے ہوے تو پھر تو دھی رانی کی خیر ہے ہاں اگر سسرالی اور خاص طور پہ ساس اور بہت ہی خاص طور پہ شوہر صاحب لای لگ یا نمونہ صاحب ہوے تو پھر اس آنے والی کی خیر ہی ہو. یہ نفسیاتی مریض اپنے ہی بیوی کو ذہنی اور جسمانی طور پہ اتنا زچ کرتے ہیں کہ اچھی خاصی پیاری شکل کی خواتین بھی باہر نکل کے یر کس و ناکس سے اپنے بارے میں پوچھ ہی نہیں رہی ہوتیں اپنی شکل اور اپنی ظاہری شکل و صورت کو ارفع و اعلیٰ بنانے کا کوی بھی موقع گنوانے کو تیار نہیں ہوتیں. کچھ سلجھے ہوے مرد حضرات بھی ہیں جو ہر گام پہ اپنی زوجہ محترمہ کے ساتھ ساتھ چلتے ہی نہیں ہر قدم پہ ان کا خیال بھی رکھتے ہیں ایسے ہی نرد انسانیت کی. معراج پہ ہیں ایسے ہی نیک اور صالح مردوں سے کاروبار حیات رواں دواں ہے. اور ایسے ہی مرد نہ صرف اپنی عورتوں کے قد میں اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ ایسے ہی مرد عورتوں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں.
اللہ پاک آپ کو اور ہمیں اپنے والد، بھای، بیٹے اور شوہر کی صورت میں ایسے آزاد خیال اور وسیع القلب مردوں کی ہمراہی عطا فرمائے آمین ثم آمین
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
drnaureenpunnam@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International