تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 23rd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

گاؤں ڈِنگ ہری پور میں کھیل اور کھلاڑی

Snippets , Sports - کھیل اور کھلاڑی , / Sunday, July 28th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین!یونین کونسل ریحانہ ہری پور کے گاؤں ڈِنگ کی اپنی منفرد تعلیمی،ثقافتی،تمدنی،اور جسمانی سرگرمیوں کی روایات ہیں۔نوجوان جس قدر تعلیم سے لگاؤ رکھتے ہیں اسی قدر کھیل اور جسمانی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی بھی لیتےہیں۔آج کے کالم میں اس چھوٹی سی بستی میں کھیل اور کھلاڑی کے حوالے سے بات کرنی مقصود ہے وہیں وسیع پیمانے پر نوجوانوں کی دلچسپیوں کا جائزہ لینا بھی مقصود ہے۔یہ بات تو مسلمہ ہے کہ اس بستی کے نوجوان فارغ وقت کھیل کے میدان میں ہوتے ہیں۔کرکٹ اور پتھر اٹھانا کے مقابلے اکثر ہوتے رہتے ہیں۔چوہدری عبدالوحید ,چوہدری جواد اور ان کے ساتھ نوجوان پتھر اٹھانے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھتے ہیں جو علاقہ میں لوگ خاصی دلچسپی سے مقابلے دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔تاہم آجکل کرکٹ کھیلنے کے لیے نوجوان دلچسپی رکھتے ہیں۔حال ہی میں سیمی فائنل کے مقابلے ہوۓ جن میں دو ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا۔کھلاڑیوں میں فیضان ,چوہدری حسیب ,اویس خان,چوہدری وسیم ,اسد ,سعد,حسن,زین,فرحان,حماد خان,شہباز شامل تھے۔ان میں چوہدری سعد اور حسن خان نے میدان مار لیا۔چیئرمین وی۔سی کوکا شکیل احمد سے ٹرافی وصول کی اور کمیٹی ممبران نے نقد انعامات بھی وصول پاۓ۔ممبر وی۔سی کوکا بابر خان ,ہاشم خان یوتھ کونسلر کی طرف سے بھی نقد انعامات دیے گۓ۔نظامت کے فرائض چودھری حسیب گل نے سرانجام دیے۔تلاوت کی سعادت محمد یونس نے حاصل کی۔راقم فخرالزمان سرحدی نے نوجوانوں کی بہترین کارکردگی پر مختصر خطاب کیا اور کھیل کے فوائد پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی صاحبان کا شکریہ بھی ادا کیا۔کامیاب ہونے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور نۓ عزم اور حوصلہ سے کھیلنے پر زور دیا۔اس کے تناظر میں دیکھا جاۓ تو بہت خوش آئند بات ہے ۔موضع ڈِنگ کے عوامی سماجی حلقوں جن میں نوجوان کھلاڑیوں کے والدین,بھائی اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔اس سے تاثر ملتا ہے کہ بقول اقبالؒ
ذرا نم ہو تو مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
اس موقع پر کمیٹی اور انتظامیہ بجا طور پر مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی سعی و جہد سے بہترین کھیل کی سرگرمیاں جاری رہیں اور تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے گاؤں مذکورہ کے نوجوان آگے بڑھنے کا جذبہ دل میں پنہاں رکھتے ہیں۔فارغ وقت میں کھیل کی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں۔تاہم کھیل کا میدان ضروری ہے۔جس میں نوجوان کھلاڑی آزادی کے ساتھ کھیل جاری رکھ سکیں۔چیئرمین شکیل احمد اور ممبران وی۔سی کوکا جس جذبہ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کھیل کے میدان کے لیے بھی کردار ادا کریں۔ایک اور ٹورنامنٹ کے لیے میدان سجنے کو ہے جس کی رجسٹریشن شروع ہونے کو ہے۔راجہ بشارت اور چوہدری عمرزیب میموریل سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کے انعقاد کے لیے اقدامات شروع کر دیے گۓ ہیں۔کیمٹی ممبران چوہدھری حسیب گل اور اویس خان گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس سے علاقہ بھر سے کھلاڑیوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور نوجوان کھلاڑیوں کے مابین مقابلے ہوں گے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ موضع ڈِنگ یونین کونسل ریحانہ ہری پور کا ہر نوجوان دلچسپی دل میں رکھتا ہے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی۔عصر حاضر کے تقاضے بھی یہی ہیں کہ نوجوان نسل زندگی سے پیار کے اصول پر عمل کرتے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں۔نوجوان چونکہ تعلیمی اداروں میں پڑھتے بھی ہیں اس لیے مثبت سرگرمیوں کی ضرورت بھی ہے۔یہ قوی امید ہے کہ تعلیم اور کھیل کے میدان میں خداداد صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہیں گے اور علاقہ کے لیے مفید شہری ثابت ہوں گے۔مطالعہ کتب کے لیے بھی وقت نکالتے اپنے دامن دل کو علم کے موتیوں سے بھرتے رہیں گے۔اور زندگی کے اصل مقصد کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں گے۔شکیل احمد چیئرمین وی۔سی کوکا ہری پور کی خدمات قابل تعریف ہیں بالخصوص کھیل کے حوالے سے نوجوان نسل کی بہتری کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International