تازہ ترین / Latest
  Tuesday, December 24th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہری پور میں اساتذہ کی تقریب

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, September 1st, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی

ہری پور۔پیارے قارئین! باب ہزارہ ہری پور کی سرزمین پر آفاق ہوٹل ہری پور میں آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن(اپٹا)کے زیر اہتمام شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اپٹا ضلع ہری پور تحصیل ہریپور و تحصیل خان پور کے عہدیداران نے حلف بھی لیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر ثمینہ الطاف نےاپٹاضلع ہری پور جبکہ اپٹا کے صوبائی چیئرمین ابراہیم شاہ نےتحصیل ہریپور اور تحصیل خان پور کے عہدیداران سے حلف لیا جبکہ ضلعی کیبینٹ میں تین فیمیل ٹیچرز امتیازپروین، طیبہ صدف اور عطیہ نواز نے بھی حلف اٹھایا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان کی سرکاری مصروفیات باعث پروگرام میں عدم شرکت کیوجہ سے تحریک انصاف کے مقامی راہ نما و تحصیل ممبر فیصل خان ترک نے ان کی نمائندگی گی حافظ عطاء الرحمن کی تلاوت کلام پاک اور اپٹا کے میڈیا کوآرڈینیٹر فخر زمان کی پرسوز آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کنونشن کے باقاعدہ آغاز کے بعد جنرل سیکرٹری سید طاہر شاہ نے سپاسنامہ پیش کیا اس موقع پر صدر اپٹا مانسہرہ عتیق مغل،صدر تورغر باز محمد خان،صدر بونیر غفر علی،صدر سوات روئیداد علی خان،کپلا کے صوباٸی جنرل سیکرٹری قاضی ظفر اقبال، رضوان اعوان صدر آکسا، ڈی ڈی ای او نصیر احمد خان،ایس ڈی ای اوز سردار عبدالقیوم اور فضل قادر،اے ایس ڈی ای اوزملک شمریز خان،خالد محمود، چٸیر مین،ملک امجد ریاض ،ایپکا کے اختر نواز خان، عباس خان،سہیل افضل اور اویس دلزاک، سینٸر آڈیٹر عارف خان اور رضوان خٹک سمیت صوبہ بھر سے اساتذہ تنظیموں خصوصا اپٹا کے راہ نمائوں اور مقامی عہدیداران و اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے مہمانان خصوصی ڈاکٹر ثمینںہ الطاف فیصل خان ترک سمیت اپٹا کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان صوبائی چیئرمین محمد ابراہیم عرف شاہ بابا صوبائی جنرل سیکرٹری سید معراج علی شاہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد تنویر اعوان ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر چوہدری نذیر سرپرست اعلی اگیگا ملک حفیظ سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر رضوان چیئرمین اپٹا ضلع ہری پور سید محمود علی شاہ ضلعی صدر ملک اختر نواز اعوان سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اساتذہ مسائل اجاگر کیے اور تعلیمی ترقی میں اساتذہ کرام خصوصا پرائمری اساتذہ کی محنت پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپاسنامہ میں شامل تمام مطالبات جائز ہیں فی الفور حل کیے جائیں فیصل ترک نے کہا کہ غربت کیوجہ سے بھٹہ خشت اور دیگر جگہوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں لایا جائے ان کی مالی معاونت میں ہر ممکن مدد کریں گے ڈاکٹر ثمینہ الطاف نے کہا کہ اپٹا نے ہری پور میں کامیاب کنونشن کر کے آج ثابت کر دیا ہے کہ اپٹا اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے سپاسنامہ میں شامل ان کا ایک ایک مطالبہ جائز یے جسے حل کرنا ہمارا فرض ہے تعلیمی مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے وزیر اعلی اوروزیر تعلیم تعلیمی نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں آپ اپنے مسائل تحریری صورت میں لے کر آئیں ہر صورت حل ہوں گے۔تقریب میں محکمہ تعلیم ہری پور کے اعلا افسران اور اساتذہ کرام کی شرکت خوش آئند بات ہے۔وزیر موصوف ارشد ایوب خان مہمان خصوصی مصروفیات کی بناء پر شرکت نہ کر پاۓ تاہم اپنی طرف سے نمائندگی کے لیے نمائندہ کے طور پر فیصل خان ترک جو سماجی خدمات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں انہیں شرکت کے لیے ذمہ داری سونپی۔یہ اچھی روایت ہے کم از کم اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی ہے۔امید کی جا سکتی ہے تعلیمی ادارے کل سے کھل رہے ہیں۔ایک نۓ جذبہ اور خلوص کے ساتھ داخلہ مہم جاری رکھی جاۓ گی۔معیار تعلیم کے لیے کردار ادا کیا جاۓ گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International