تازہ ترین / Latest
  Tuesday, October 22nd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ہمارے کھیت بارش میں بہہ گئے

Articles , Snippets , / Wednesday, April 17th, 2024

طارق خان یوسفزئی۔۔۔۔تخت بھائی

ہمارے کھیت بارش میں بہہ گئے ، کھڑی فصلوں کا ستیاناس ہوگیا ہے ، حکومت ہنگامی طور پر مدد کریں طور خان پائندہ خیل۔
تخت بھائی (نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع اپر دیر میں بھی حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی ہے، گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی کھیت پانی میں بہہ گئے کھڑی فصلیں تباہ ، گندم کی فصل تباہ ہو گئی، علاقے کے متاثرین اور زمیندار حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، اپر دیر تحصیل واڑی میں گزشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں سے فصلیں مکمل طور پر فصلیں پانی میں بہہ گئے۔اپر دیر تحصیل واڑی گاؤں کھنڈرو سے تعلق رکھنے والے مقامی کسان طورخان پائندہ خیل نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کسانوں کی فوری طور پر امداد کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ تحصیل واڑی میں زیادہ تر کسان جن کی فصلیں حالیہ بارشوں اور تباہ کن سیلاب میں برباد ہو گئی ہیں، ان کے پاس کسی قسم کے روزگار کا اختیار نہیں ہے جس کی وجہ سے ہزاروں  کسانوں کو ممکنہ طور غربت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔چھوٹے کسان خاص طور پر خطرات کی زد میں ہیں کیونکہ نہ صرف ان کی موسم گرما کی فصلیں برباد ہو گئی تھی بلکہ اب وہ اپنی سردیوں کی فصلوں کے لئے بیج، کھاد اور دیگر سامان خریدنے کے لیے بھی جدوجھد کر رہے ہیں کیونکہ سبھی کی قیمتیں آسمان کو چھو چکی ہیں۔لہذا حکومت کسانوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے فور طور پر ہنگامی امداد کی اپیل کریں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International