آہ، جنابِ عبد العزيز داغ
محترم ادب دوست جناب عرفان افضل کی اطلاع کے بموجب علاقہ بنگلور کے ممتاز شاعر جنابِ عبد العزيز داغ 3 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے-
انا للہ وانا الیہ راجعون
جنابِ عبد العزيز داغ بنگلور اور اطراف و اکناف کے علاقوں کے طرحی مشاعروں کی زینت تھے، شاعری کے علاوہ ملی سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، کہا جاتا ہے کہ جناب داغ بزمِ امید فردا کے روحِ رواں رہے-
بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.
اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
قطعہء تاریخِ وفات
برائے
جنابِ عبد العزيز داغ
***
بنگلور سے یہ آئی ہے اَندوہگیں خبر
گُل ہو گیا ہے شاعرِ حسّاس اک چراغ
ہے مستند یہ قطعہء تاریخِ انتقال
ملکِ عدم چلا گیا عبد العزیز داغ
بزمِ امیدِ فردا کا روحِ رواں، جو تھا
اہلِ سخن کے کر گیا غم کش دل و دماغ
نایاؔب بالیقیں وہ زمانہ شناس تھا
:عکسِ زمان شاعرِ عبد العزيز داغ:
2025 عیسوی
دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر
Leave a Reply