لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آج جمعہ کو
یونٹی اسسٹ فاؤنڈیشن کارکمال ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاہدرہ چوک لاہور میں افطار دسترخوان کا بندوبست کیا گیا , جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی , اس موقع پر یونٹی اسسٹ فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو سمن بدر نے کہا کہ کہ رمضان کا مہینہ ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم نادار , یتیم, مسکین لوگوں کی داد رسی کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں , انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو آگے بڑھ کر یونیٹی اسسٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے, اس موقع پر کار کمال کے رانا بلال یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں تمام طبقات کا کردار ہے اور ہمیں اپنا یہ کردار بخوبی نبھانا چاہئے , ہم سب نے مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے اور مستحقین تک ان کا حق پہنچانا ہے, اس دسترخوان میں شاہدرہ کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی , جن میں علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی حسنین گروپ آف سکول اینڈ اکیڈمی کے پرنسپل سر حسنین اور آکسفورڈ گرامر سکول کے پرنسپل سر احسان الہی بھلہ انجینئر اسد اللہ بدر, صدف حسین قریشی سیفی چینل کے ڈائریکٹر صاحبزادہ طلحہ بدر سیفی، رواداری تحریک کے نمائندہ اصف کھوکھر، ڈاکٹر قمر النساء , سماجی کارکن , صحافی و شاعرہ محترمہ فریدہ خانم , مسز عامر اصغر و دیگر نے شرکت کی .
Leave a Reply