Today ePaper
Rahbar e Kisan International

یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان زرعی تحقیق میں تعاون

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Tuesday, December 30th, 2025

rki.news

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشن زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 30دسمبر2025
ملتان.محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ سوائل اینڈ انوائرونمنٹل سائنسز اور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے تعاون سے”اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے روابط” پر مبنی ایک اہم سیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر وزیر احمد نے اینگرو فرٹیلائزر ٹیم کو خوش آمدید کہا۔شواذب گردیزی منیجر ایگرانومی اورڈپٹی منیجر ایگرانومی سید شاہد حسین کی سربراہی میں اینگرو فرٹیلائزرز کی ٹیم نے یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ماہرین تعلیم کے ساتھ زراعت کے پائیدار حل تلاش کرنے پر بات چیت کی۔سیشن میں ڈاکٹر وزیر احمد ،ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر باقر حسین اور ڈاکٹر عمیر ریاض نے اپنی تحقیقی پیشکشں کیں جو “جدید فرٹیلائزر مصنوعات” پر مبنی تھیں جن کا مقصد کھاد کے استعمال کی افادیت کو بہتر بنانا اور ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینا ہے۔سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کی، جبکہ ڈاکٹر حماد ندیم طاہر اور ڈاکٹر پروفیسر مبشر مہدی بھی موجود تھے۔اینگرو ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا جن کی بدولت یونیورسٹی میں اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان مضبوط روابط قائم ہو رہے ہیں۔سیشن کا اختتام پر باہمی تعاون اور زرعی تحقیق و جدت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2025
Rahbar International