تازہ ترین / Latest
  Sunday, October 20th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آرٹیکل: دل و دماغ کا تضاد

Articles , / Friday, May 17th, 2024

از قلم ماریہ شعبان
انسان کی تخلیق سے ہی انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ ملا ہے ۔اسے عظمت و جلالت اور بزرگی کا محور ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا بنیادی جزو بھی قرار دیاگیاہے ۔قدرت نے جس طرح انسان کی بعثت کو خاص کر دیا ہے۔ ویسے ہی اسے دو انمول خزانے بھی تفویض کیے ہیں جن میں ایک دماغ ہے ،جسے عقل و شعور اور دانائی کا ماخذ بنایا ہے اور دوسرا دل ہے جسے محبت ،امن اور خلوص کا ضامن بنایا گیا ہے ۔اب اگر انسان ان خزینوں کا درست استعمال کرتا ہے تو بلندی و عظمت کا حق دار ٹھہرتا ہے ۔جس طرح انسان کی سرشت میں ضد ہے اسی طرح انسان کے دل و دماغ ہمیشہ تضاد میں رہے ہیں ۔ایک ہی جسم میں رہنے کے باوجود انسان کا دل او ر دماغ کبھی ایک جیسا نہیں سوچ سکتے ۔اگر دل احساس اور ہمدردی کی بنا پر بے غرض ہو کر کوئی فیصلہ کر بھی لے تو دماغ مفاد اور خود غرضی کی بنا پر اکثر غلط فیصلہ کر لیتا ہے ۔بعثت انسان کا مقصد تو بہت خاص تھا لیکن فطرت انسان نے خود کو بے ہیچ کر دیا ۔زندگی میں دل و دماغ کی نہج پر سوچنے کی بجائے اسلام کے احکام کو اپنے لیے مختصص کریں ۔چاہے آپ کے دل و دماغ قبول کریں یا نہیں ۔تضاد کی بجائے تفاوت سے کام لے کر دین کو اپنایا جائے تو دنیا اور آخرت دونوں سنور سکتے ہیں ۔ اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International