تحریر: اظہرالحق نسیم
کمبوڈیا ، خلیج تھائی لینڈ میں واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے ، اس ملک کی تاریخ بھی عجیب ہے ، زمانہ قدیم سے ہی یہ کبھی ایک قوم کے ہاتھ میں کبھی دوسری قوم کے ہاتھ میں آتا جاتا رہا ، فرانسیسیوں سے لیکر امریکیوں تک ہر ایک نے اس سرزمین کو اپنی اپنی ضرورت کے مطابق روند ڈالا ، ویت نام کا پڑوسی ہونے کے ناطے اور اسکی جغرافیائی اہمیت اسے ہمیشہ ہی جنگوں میں جھونکا گیا ، بالآخر ستر سال کی طویل جد و جہد کے بعد 1989 میں اقوام متحدہ کی قراداد میں کمبوڈیا کو ایک آزاد قوم کی حثیت سے شناخت کیا گیا ،1993 میں قدیم بادشاہت کو بحال کر دیا گیا ، اور اس طرح کمبوڈیا ایک آزاد شناخت سے دنیا کا حصہ بنا ، یہ اسی آزادی کی یادگار ہے ، جو دارلحکومت فونم پن میں واقعٰی ہے ، جو جدید اور قدیم روایتی تعمیر کا حسین امتزاج ہے
Leave a Reply