rki.news
شاعرہ. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
اسے کہنا کہ لوٹ آے
اسے کہنا کہ لوٹ آے
محبت اب بھی باقی ہے
مسیحا اب بھی حاضر ہیں
کہ میخانے میں ساقی یے
نظاروں میں ہے رنگینی
بدن میں بھی حرارت ہے
تمہارے شہر کے منظر
تمہارا نام لیتے ہیں
تمہیں ہی یاد کرتے ہیں
تمہیں آواز دیتے ہیں
اسے کہنا کہ لوٹ آے
محبت اب بھی باقی ہے
مسیحا اب بھی حاضر ہیں
کہ میخانے میں ساقی ہے
تمنا میں بہت شعلے
بہت آنکھوں میں پانی یے
سواد زندگانی میں
کسی گزری کہانی میں
اندھیروں میں اجالوں میں
وفا کے نرم ہالوں میں
اسے کہنا کہ لوٹ آے
محبت اب بھی باقی ہے
مسیحا اب بھی حاضر ہیں
کہ میخانے میں ساقی ہے
ڈاکٹر پونم گوندل لاہور
drpunnamnaureen@gmail.com
Leave a Reply