Today ePaper
Rahbar e Kisan International

آزاد نظم

Poetry - سُخن ریزے , Snippets , / Sunday, January 25th, 2026

rki.news

میں ہوں ہندوستان
میں ہوں ہندوستان
ہر مذہب کے لوگ یہاں
میں اس لئے مہان

پہلے لوٹا غیروں نے
اب لوٹ رہے ہیں اپنے
مفلس کے بھی یہ یہاں
بیچ رہے ہیں سپنے
میری گود میں رہ کر
یہ ایسے گل کھلائے
ان کو شرم نہ آئے
شیطان بھی شرما جائے
کئی گناہ نہیں کرتے
ماں کے سامنے اپنی
اوپر میری زمیں کے
سارے گناہ کر جائے
اور اس کو پھر ماں کہے
میں بہت حیران
میں ہوں ہندوستان
میں ہوں ہندوستان

مندر، مسجد، گرودوارے
میری گود میں ہیں سارے
جب بھید نہیں میں رکھتا ہوں
تم کیوں رکھتے ہو پیارے
ذات، دھرم پر کرتے ہو
کتنا یہاں بکھیڑا ہے
اب تو ایسا لگتا ہے
ہر کوئی مرا لٹیرا ہے
تم سب لے کر بیٹھے ہو
یہاں اپنے اپنے دھرموں کو
کیا مجھ سے بھی پوچھا ہے
یہاں دھرم کیا تیرا ہے
کوئی کہتا میں سکھ ہوں
کوئی ہندو، مسلمان
میں ہوں ہندوستان
میں ہوں ہندوستان
ہر مذہب کے لوگ یہاں
میں اس لئے مہان

ارشاد عاطفؔ احمدآباد


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International