rki.news
کثافت ہے چھائی ہر طرف
دِلوں کو گھیرے کبھی ہمارے اطراف کو
انسان اور ماحول دونوں اس کے ہاتھ آجاتے ہیں۔
انسان کو ذہنی کثافت اور ماحولیاتی کثافت بسا اوقات گھیر کے بیمار کردیتی ہے۔
آب و ہوا کا زہریلا پن انسان کو کئی قسم کی بیماریوں کا شکار کر لیتا ہے۔
موت سے پُر خطر ہے یہ آلودگی
خطرات کا شکار ہے ہماری زندگی
دھوئیں کے گرد آلودگی کے شور اور غلاظت کے ڈھیر
ان سے بچ کر جائیں کہاں
کون ہے ہمارا پرسانِ حال
اور ہمیں ایک صاف ستھرا ماحول دینے کا ذمہ دار
آئیں ہم سب پوری کریں اپنے ذمّےداری
آلودگی مٹائیں
اور اس ماحول کو بچائیں
جس میں ہم نے اور
ہماری آنے والی نسلوں نے
سانس لینی ہے
*ثمرین ندیم ثمر*
Leave a Reply