تازہ ترین / Latest
  Friday, January 10th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں۔۔۔سابق سیشن جج احمد سلطان ترین سراۓ فانی سے الوداع ۔۔

Articles , Snippets , / Thursday, January 9th, 2025

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین! بقول شاعر:-
آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا ہے پل کی خبر نہیں
موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ضلع ہری پور میں فضا اس وقت سوگوار ہو گئی جب سابق سیشن جج احمد
احمدسلطان خان ترین باخبر ذرائع کے مطابق پشاور میں حرکت قلب بند ہونے سے اس دار فانی کو الوداع کہہ گئے۔
جنکی نماز جنازہ کل بروز جمعہ المبارک صبح 10 بجے چھوہر شریف میں ادا ہو گی
اللہ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں خوبصورت مقام عطا فرماۓ
یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بقول شاعر:-
آتے ہوۓ اذاں ہوئی جاتے ہوۓ نماز
اتنے قلیل وقت میں آۓ اور چلے گئے
زندگی کا سفر بہت مختصر ہے۔اس میں بہت ساری ہستیوں اور شخصیات سے واسطہ پڑتا ہے۔مرحوم سابق سیشن جج احمد سلطان خان ترین کی زندگی کی کتاب بڑی طویل جدوجہد اور خدمت انسانیت سے بھری پڑی ہے۔ان کی اچانک جدائی ایک ایسی درد بھری داستان ہے جسے شاید بھولنے میں زمانے بیت جائیں۔مرحوم اچانک الوداع تو کہ کر اپنے اصل مقام کی طرف سدھار گئے ۔ حلقہ یاراں میں بھی صف ماتم بچھ گئی ہے۔بقول شاعر:-
زمانہ تجھے روۓ گا برسوں ۔۔۔۔
مرحوم احمد سلطان ترین اپنی ذات میں بے شمار خوبیوں کے مالک تھے۔صوبہ خان ترین مرحوم چھوہر شریف کے فرزند ٬سکندر خان ترین مرحوم اور نصراللہ خان ترین محکمہ تعلیم ہری پور کے بھائی تھے۔زندگی کے سفر میں اس قدر انسانیت کی خدمت کی جو ایک شاندار روایت کے طور پر قائم رہے گی۔ہر مکتبہ فکر سے تعلقات اس قدر مضبوط تھے کہ ان کا درد اپنا درد سمجھتے تھے۔محبت اور الفت کے جذبات کا دل میں سمندر رکھتے تھے۔مظلوم کی اعانت کرنا فرض تصور کرتے تھے۔خوشی اور غم میں برابر شریک رہنے والے عظیم انسان نے الوداع کہا تو آنکھیں آنسوؤں سے نم اور دل رنجیدہ ہیں۔اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ۔
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
رابطہ۔03123377085


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International