تازہ ترین / Latest
  Thursday, March 13th 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

آہ، جنابِ شعور اعظَمی

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, March 2nd, 2025

محترم شاعر دوست جناب ساجد جلال پوری کی اطلاع کے بموجب معروف شاعر و عروض داں ڈاکٹر سید قاسم مہدی المعروف “شعور اعظمی” 27 فروری 2025 کو انتقال کر گئے-

انا للہ وانا الیہ راجعون

ڈاکٹر سید قاسم مہدی المعروف “شعور اعظمی”* کا استاد شعرا میں شمار ہوتا ہے علم عروض میں انہیں مہارت تھی عروض پر ان کی کچھ تصانیف بھی منظرِ عام پر آئیں۔ ان کی کتاب عروض شعور ممبئی یونیورسٹی کے بی اے کے نصاب میں شامل ہے، جبکہ فرہنگِ شعور ایم اے اردو کے نصاب میں شامل ہے۔

بطور خراج تحسین میں نے قطعہء تاریخ وفات کہا اور پیش کیا ہے، قطعہ کے آخری مصرع سے بحوالہ علم الاعداد/علم الابجد/حساب الجُمّل، سالم الاعداد تاریخ 2025 عیسوی حاصل ہوتی ہے.

اس امید کے ساتھ ارسال کر رہا ہوں کہ یہ قطعہ جہاں تک پہنچے وہاں تک مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کا محرک بنے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، تمام لواحقین، محبین اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

قطعہء تاریخِ وفات
برائے
جنابِ شعور اعظَمی

***

سخن ور و عروض داں رہے شعور اعظَمی

جنہیں میسّر آگئی سخن وری میں رُسْتَمی

کلام میں رہا پیامِ اتّحادِ باہَمی

ہر ایک زاویے سے وہ معظَّمی مکرَّمی

بلند تر ہنر وری فلک مآب شاعری

پسند کرتے ہیں جنہیں سخن ورانِ عالَمی

مظفرِ سخن طراز نے کہا سنہ وفات

:وَرَع مَآب گلبنِ ادب شعور اعظَمی:

2025 عیسوی

دعا گو
مظفر نایابؔ
دوحہ قطر


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International