ادبی تنظیم بزمِ زملؔ ( کراچی) کے زیرِ اہتمام مورخہ 14 اگست بروز بدھ کو اُردو زبان و ادب کی ترویج و ترقی کیلئے ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کراچی بن زاہر اکیڈمی ناظم آباد میں “نگہتِ زیب” کے نام سے کِیا گیا جس میں کراچی و گردونواح کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی ۔
میزبانی کے فرائض نائب صدر بزمِ زملؔ جناب شاہزیب زیب نے سنبھالے ،جناب محمد عدنان زائر اور فہیم بوزدار نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے۔ صدرِ محفل جناب مقبول زیدی تھے۔ مہمانانِ خصوصی جناب م م مغل اور قمر آسی صاحب تھے جبکہ مہمانِ اعزازی جناب افضل شاہ صاحب اور شعراء و شاعرات میں جناب قدیر حسین ،محترمہ حیاء زہرا ، محترمہ عمود ابرار احمد،جناب عبداللہ منہاس،جناب مدثر صدیق ،جناب عثمان عارض،جناب حسن علی ظافر ،جناب شہزاد علی ، محترمہ شہزین وفآ فراز،،جناب فراز شاہد ،جناب نوید الرحمان درویش ، محترمہ ماہ رخ علی ماہی ، جناب آلِ عمر ،جناب دانش حیات ، جناب جہانداد منظر القادری، فونیس و دیگر شعراء شاعرات شاملِ بزم تھے ۔ تمام شعراء و شاعرات نے خوبصورت کلام پیش کِیا اور سامعین سے خوب داد وصولی ۔
Leave a Reply