Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ادب بیٹھک: ایک شام مقبول زیدی کے نام—شعر و سخن کی مہک سے معطر یادگار محفل

Events - تقریبات , Snippets , / Monday, May 19th, 2025

rki.news

انجمن بہارِ ادب کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری کی رہائش گاہ پر ایک یادگار اور پُراثر ادبی نشست “ادب بیٹھک” بعنوان “ایک شام مقبول زیدی کے نام” کا انعقاد کیا گیا۔ اس باذوق نشست کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جناب ساجد رضوی اور معروف بزرگ شاعر جناب سید انور جاوید ہاشمی نے فرمائی، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعر جناب اختر سعیدی تھے۔ نشست کی نظامت انجمن کے روحِ رواں اور کہنہ مشق شاعر ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔تقریب کا آغاز روح پرور تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جو عدنان زائر نے ادا کی، بعد ازاں صاحبِ شام جناب مقبول زیدی نے عقیدت و محبت سے لبریز نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، جس نے سامعین کے دلوں کو منور کر دیا۔
نشست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا:
پہلا حصہ: پہلے حصے میں شعرائے کرام نے معروف شاعر صاحبِ شام جناب مقبول زیدی کی شخصیت اور ان کی ادبی خدمات پر منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جن شعرا نے اس حصے میں شرکت کی ان کے اسماء درج ذیل ہیں:
سید انور جاوید ہاشمی، آسی سلطانی، عدنان عکس، مہتاب عالم مہتاب، افضل شاہ، شارق رشید، نعیم انصاری
اس کے بعد ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری نے مقبول زیدی کی ادبی خدمات پر ایک جامع اور بصیرت افروز گفتگو کی۔ خود مقبول زیدی نے بھی حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انجمن بہارِ ادب، خصوصاً ڈاکٹر نور سہارن پوری کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں مہمانِ خصوصی اختر سعیدی اور صدورِ محفل نے بھی جناب مقبول زیدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے پرخلوص کلمات ادا کیے۔ اس طرح پہلا حصہ اختتام کو پہنچا۔
دوسرا حصہ: دوسری نشست کا آغاز بھی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جسے ڈاکٹر نور سہارن پوری کے صاحبزادے سید محمد ارحم نے پیش کیا۔ بعد ازاں ان کی صاحبزادی سیدہ ارویٰ نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کی۔
اس کے بعد باقاعدہ مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں درج ذیل شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا:
صاحبانِ صدور: ،جناب ساجد رضوی، جناب سید انور جاوید ہاشمی، مہمانِ خاص: جناب اختر سعیدی، صاحبِ شام: جناب مقبول زیدی، ناظمِ مشاعرہ: ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری، میزبان شعرا: عدنان عکس، مہتاب عالم مہتاب، محمود حسن تاباں، فہد زئی طور، عدنان زائر، دیگر شریک شعرا: اسد ظفر، آسی سلطانی، الحاج نجمی، خرم آسی جہانگیری، افضل شاہ، افسر علی افسر، نعیم انصاری، ہما ساریہ، ڈاکٹر عطیہ حسن، کشور عروج، اشعر عالم عماد، اور محترمہ سحرش۔
اختتامیہ: مشاعرے کے بعد انجمن بہارِ ادب کی جانب سے ڈاکٹر نور سہارن پوری اور اراکین نے صاحبِ شام جناب مقبول زیدی کو نشانِ اعترافِ فن اور پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں، دیگر ادبی تنظیموں کی جانب سے بھی اظہارِ محبت کیا گیا ادبی و ثقافتی تنظیم شہہ نشین کی طرف سے ہما ساریہ اور اشعر عالم عماد نے پھولوں اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ قرطاسِ ادب کی نمائندگی کرتے ہوئے فرخ جعفری نے گلدستہ پیش کیا۔
نشست کا اختتام پرتکلف ضیافت پر ہوا، جہاں شعرا و شرکا نے خوشگوار ماحول میں ادبی گفتگو کے ساتھ شام کو یادگار بنایا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International