rki.news
رپورٹ :ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری
اتوار، 13 جولائی 2025 کو ڈاکٹر عبدالصمد نور سہارن پوری کی رہائش گاہ پر انجمن بہارِ ادب کے زیرِ اہتمام “ادب بیٹھک” میں ایک پُراثر مجلسِ مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔
محفل کی صدارت معروف شاعر و ادیب جناب مقبول زیدی نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نور سہارن پوری اور عدنان عکس نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر حافظ خرم آسی جہانگیری نے حاصل کی، جب کہ نذرانۂ نعت پیش کرنے کا شرف جناب عدنان زائر کو حاصل ہوا۔
بعد ازاں نذرانۂ سلام پیش کرنے والوں میں صدرِ محفل جناب مقبول زیدی، ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر نور سہارن پوری، عدنان عکس، میزبانانِ محفل جناب مہتاب عالم مہتاب، فہد زئی طور، محمود حسن تاباں، عدنان زائر اور معزز مہمان شعرا جناب آسی سلطانی، شاعر علی شاعر، الحاج نجمی، زاہد علی سید، م۔م۔مغل، ڈاکٹر خرم آسی جہانگیری، نیر دانش و دیگر شامل تھے۔
یہ روح پرور نشست محبتِ اہلِ بیت اور ادب کی ایک حسین آمیزش تھی، جو شرکائے محفل کے قلوب پر دیرپا اثرات چھوڑ گئی۔
Leave a Reply