rki.news
بتاؤ تو ذرا مجھکو
کہاں سے لائی ہو، یہ چاند،تارے کہکشاں سے بھی
حسیں پیکر؟
تمہیں تو دیکھ لینے سے بھی دل کو راحت ملتی ہے
تمہاری شاعری کتنے دلوں کو لوٹ لیتی ہے
تمہارا بات کرنا،مسکرانا اور
ملائم شہید سا لہجہ
کسی کی جان لے لے گا
تمہاریے پیار میں کھوئے ہوؤں کا ہے
خدا حافظ!
مجھے احساس ہے تم بھی بھلا کس کس کو چاہو گی؟
کسے اپنے بھروسے کے لائق تم سمجھو گی؟
یہ لاٹری تو جانے کس کے نام نکلے گی؟
مگر تم اچھا کرتی ہو
کہ
ایسے دل جلوں،دیوانوں کو مسکرا کے شکریہ کہہ کر
ہمیشہ ٹال دیتی ہو
بھلا اتنے دیوانوں اور چاہنے والوں کو
اک سندر حسیں لڑکی
لو یو! کس طرح کہہ دے؟
شاعرہ: سباس گلؔ
رحیم یار خان
Thanks