rki.news
…الفاظ نگر : اردو شاعری کے سرمایے میں قیمتی اضافہ
اردو شاعری کا دامن ہمیشہ ایسے شعرا سے بھرا رہا ہے جنہوں نے اپنے کلام میں روحانیت، اخلاقیات اور جمالیات کو یکجا کرکے فکر و فن کی نئی جہتوں کو جنم دیا۔ انہی شعرا میں ذکی طارق بارہ بنکوی کا نام نمایاں ہے، جن کی کتاب “الفاظ نگر” اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ محض شاعر ہی نہیں بلکہ ایک صاحبِ فکر و نظر شخصیت بھی ہیں۔
یہ کتاب اس حقیقت کی مظہر ہے کہ ادب کی اصل قدروقیمت دل کی گہرائیوں اور روح کی صداقتوں سے جنم لینے میں ہے۔ ذکی طارق کی یہ تخلیق محض الفاظ کا کھیل نہیں بلکہ ایک زندہ اور جاوید حقیقت ہے، جس میں جذبات کی شدت، احساس کی لطافت اور اسلامی تہذیب و اقدار کا عکس نمایاں ہے۔
کتاب کے آغاز میں دعا، نعت، منقبت اور پھر غزلوں کا سلسلہ ملتا ہے۔ یہ ترتیب نہ صرف روحانی سکون عطا کرتی ہے بلکہ قاری کو ایمان و محبت کے جذبوں سے سرشار کر دیتی ہے۔ مثال کے طور پر ان کے چند اشعار دیکھیے:
مناتا ہوں مگر ویسے ہی کچھ روٹھے ہوئے سے ہیں
وہ شاید ترکِ الفت کی قسم کھائے ہوئے سے ہیں
تمہارے ہجر کے صدموں نے حالت
Leave a Reply