Today ePaper
Rahbar e Kisan International

اسرائیل، تو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے

Articles , Snippets , / Thursday, May 22nd, 2025

rki.news

وہ اہل فلسطین کا فلسطین تھا، وہ مسلمانوں کا دیس تھا، اس دیس میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عیسائی بھی بستے تھے، وہاں امن تھا، سکون تھا، سکھ تھا، پھول تھے، پودے تھے، لہلہاتے ہوے کھیت تھے، وہاں کے سفید اور لال گالوں والے بچے ہنستے مسکراتے سکول جاتے تھے، سکول میں پڑھای کے ساتھ ساتھ کھیل تماشے بھی چلتے تھے، با حجاب استانیاں بچوں کو نصاب پڑھانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتی تھیں, بچوں کی راہ تکتی ہوی مائیں، دادیاں، اور گھروں کے نزدیک پارک اور لوگوں سے بھرے ہوئے ہنستے گاتے بازار، وہ خوشیاں وہ خوشیوں کے پل سب خواب سے لگتے ہیں ہم سے ہمارا سب کچھ بزور طاقت، بزور سیاست، بزور جبر و کینہ کے انتہائی سوچی سمجھی سازش کے تحت چھینا جا چکا ہے. یہودی ہمارے وطن میں ایک بن بلاے مہمان اور بن بلاے عذاب کی طرح سے نازل کیے گیے اور پھر ہمیں ہمارے ہی گھر میں رہتے ہوے دنیا کی سب سے بڑی نسل کشی کا سامنا کرنا پڑ ا، ہمارے گھر،سکول، مساجد، دفاتر، ہسپتال، باغات، بازار سب مسمار کر دیے گیے، ہمارا ساری دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا گیا، نہ کھانے پینے کا سامان، نہ علاج معالجے کی سہولیات، یہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، یہاں لوگ پیاس سے مر رہے ہیں، یہاں لوگ بنا علاج کے مر رہے ہیں، یہاں لوگ اپنے پیاروں کو موت کے منہ میں جاتا ہوا دیکھ کے مر رہے ہیں، یہاں کے مسلمان اپنے مسلمان بھاییوں کی سنگدلی کو دیکھ کر دکھ سے مر رہے ہیں، یہاں کے مسلمان تمام دنیا کے لوگوں کی بے رخی کے ظالم نشتر اپنے زخمی تن من پہ کھا کر بے بسی سے مر رہے ہیں، اور میری آنکھوں میں رواں آنسو میری ہمت اور کمر دونوں ہی کو توڑنے کے لیے کافی ہیں، اور میں سوچتی ہوں کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو فرمایا تھا کہ تمام دنیا کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اگر جسم کے ایک حصے کو تکلیف پہنچے گی تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرے گا تو ہمارے فلسطینی بھای، بہنیں، بچے اور بوڑھے شدید تکلیف میں ہیں، ان کے وطن پہ قبضے کے لیے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ان کی بڑی بے رحمی سے نسل کشی کی جا رہی ہے تو ہمیں، ہم ستاون ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو تکلیف کیوں نہیں ہورہی، ہم سب اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کیوں نہیں کرتے؟ اور ہم تو ایک طرف اہل مغرب جو انسانیت کے بہت بڑے علمبردار ہیں جو بلیوں اور کتوں کے حقوق کے علمبرداروں میں سے ایک ہیں، وہ بے گناہ اور معصوم
فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں اور اس پہ تمام دنیا کے بے حس انسانوں نے چپ سادھ رکھی ہے کیا اسوقت واویلا مچاو گے جب آگ تمہارے دامن سے ہوتی ہوئی تمہارے منہ کو آ جاے گی، اسوقت بھی مسلمان تماشای تھے جب حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے بہتر رفقاء کربلا کے میدان میں بے یارو مددگار ہو گیے تھے اور دریاے فرات کی بے بسی بھی باقی انسانوں جیسی ہی تھی اور آج فلسطینیوں کی بے بسی بھی نری کرب و بلا ہے، آٹھ ارب نفوس کی بے حسی، اہل فلسطین کے جسم و روح پہ ایک نہ مندمل ہونے والا گھاو ہے. امریکہ سرکار کی چپ، اقوم متحدہ کی بے بسی، عرب ممالک کی خود غرضی اور میڈیا کا دوغلا پن جس نے ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنا کر دنیا کے سامنے پیش کر دیا مگر سچ تو یہی ہے کہ َاس دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد، سب سے بڑا ظالم صرف اور صرف اسرائیل ہی ہے.
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Naureen drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International